تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

انتقال پر ملال

تحریر: مفتی مقصود عالم قاسمی
مہتمم: مدرسہ اسلامیہ گلشن نبی نیاگاوں ضلع گورکھپور یوپی انڈیا رابطہ نمبر 9451857540  


جناب حضرت مولانا ڈاکٹر کفایت اللہ صاحب قاسمی رحمتہ اللہ علیہ رحمتهً واسعه کلہوئی بازار ضلع مہراج گنج یوپی انڈیا حضرت مرحوم ١٣ جمادی الاول ١٤٤١هجري بمطابق ٩ جنوری ٢٠٢٠ء شب جمعہ کو ١٠ بجکر  ١٥  منٹ پر تقریباً ٨٠  سال عمر پوری کرکے طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون  اگلے دن بعد نماز جمعہ کلہوئی بازار کی قبرستان میں ہزاروں عوام و خواص نے آپ کی نمازِ  جنازہ ادا کی اور نم آنکھوں سے سپردخاک کیا۔ رحمة الله ورحمةً واسعه موصوف صرف ایک ڈاکٹر ہی نہیں بلکہ علاقے کے معروف و مشہور حق گو اور جرات مند عالم دین تھے، بڑے باکمال تھے عزم کی پختگی، ہمت کی بلندی، اصابتِ رائے کے پیکرِ  جمیل تھے۔ تعلق مع اللہ علمی گیرائی اذکار واوارد پر مداومت دعوت وتبلیغ اور سلوک معرفت کے میدان میں دلچسپی احقاقِ حق وابطالِ باطل استغناء و بے نیازی میں اپنی مثال آپ تھے۔
موصوف خاص طور سے علاقے میں احیاء سنت و شریعت کے لئے متفکر رہتے تھے اور اس کے خاطر ہر ممکن جانی و مالی قربانی دیتے تھے۔ نیز آپ کی نمایاں خدمات میں سے مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم فرقانیہ اکسڑوا کا قیام ہے کہ انہیں کی جدوجہد اور کوشش سے ہمارے خاندان والوں نے مدرسے کے لئے گراں قدر زمین فراہم کی اور پوری زندگی مدرسے کی تحفظ اور بقاء کے لئے معاون بنے رہے، بفضل اللہ مدرسہ ھذا یوم تاسیس سے تا حال پوری آب و تاب اور روز افزوں ترقی کے ساتھ جاری ہے۔
اسی طرح سے مکی جامع مسجد کلہوئی بازار کی تعمیر میں مرحوم کا بڑا حصہ ہے جو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔
بس دعا فرمائیں کہ اللہ  تعالی موصوف کے جملہ خدمات کو قبول فرمائے اور بال بال مغفرت فرما کر اعلی علیین میں بلند  مقام عطاء فرمائے آمین یارب العالمین۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad