رائے پور ،چھتیس گڑھ ،(یو این اے نیوز 12جنوری 2020)چھتیس گڑھ کی بھو پیش بھگیل حکومت کا ایک سال مکمل ہوچکا ہے حکومت کے کام کاج کے جائزہ لینے کے لئے این ڈی ٹی وی نے وزیر اعلی چھتیس گڑھ سے خاص بات چیت کی ۔وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ چھتیس گڑھ کا ترقیاتی کام دیگر ریاستوں کےلئے آئیڈیل ثابت ہوگا۔ملک کی معیشت اور بے روزگاری کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے دعوی کیا کہ جہاں پورے ملک میں مندی کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے ۔وہیں چھتیس گڑھ پر اس مندی کا کوئی اثر نہیں پڑا۔
اس دوران وزیر اعلی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین ( ای وی ایم)کو لیکر بھی بڑا بیان دیا ۔انھوں نے کہا کی ای وی ایم میں گڑبڑی کی وجہ سے چھتیس گڑھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو جیت ملی تھی۔اگر یہاں انتخاب بیلٹ پیپرز سے ہوتا تو نتیجے کچھ اور ہوتے ،بی جے پی ای وی ایم کی چوری اسمبلی انتخاب میں نہیں کرتی ہے کیونکہ اگر چور ہر روز چوری کریگا تو پکڑ جائیگا ابھی نگر پنچایت انتخاب بیلٹ پیپرز سے ہوئے کہیں کوئی دقت نہیں آئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں