تازہ ترین

بدھ، 8 جنوری، 2020

ہندو لوجہاد ،محبت کے چکر میں مسلم لڑکی بنی تھی ہندو ۔ہوا بھیانک انجام کھا رہی ہے در بدر کی ٹھوکریں!

بہار۔(یو این اے نیوز 7جنوری 2020)ایک مسلم لڑکی اپنے عاشق کے محبت میں اتنا اندھی ہوگئی کہ وہ اپنے پیار کو پانے کے لئے نہا پروین سے نہا دیودی بن گئی ۔محبت کی ماری لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کرلی ۔شادی کے پانچ سال بعد مسلم سے بنی ہندو لڑکی کو چھوڑ دیا اور دوسری شادی کرلی ۔اب متائثرہ لڑکی نے بکسر ایس پی سے مدد و انصاف کی فریاد کی ہے ۔وہیں ایس پی نے کہا کہ متائثرہ کی تحریر پر پورے معاملے کی تفتیش کروائی جائیگی۔

ویب سائٹ نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق بہار کے بکسر ضلع کی رہائشی پروین نے 2014 میں اپنا مذہب تبدیل کیا تھا نہا پروین سے نہا دیودی بنی اور ہندو مذہب کے رسم رواج کے حساب سے پنکج دیودی سے شادی کی تھی۔اس شادی کے محض پانچ سال بعد اسے دھوکا ملا ۔شوہر نے شادی کے پانچ عرصہ بعد دوسری شادی کر لی ۔اس دھوکا دھڑی کے بعد نہا پروین نے بکسر ایس پی اوپینڈر ناتھ ورما سے انصاف کی فریاد کی ہے۔

واضح رہے نہا دیویدی عرف نہا پروین نے بکسر ایس پی کو اپنی شکایتی تحریر میں واضح کیا ہے کہ ریل ملازم پنکج دیویدی نے سال 2014 میں مذہب تبدیل کرواکے اس سے شادی کی تھی۔ضلع کورٹ سے شادی ہونے کے بعد ہندو رسم و رواج سے ساری رسمیں پوری کی گئیں تھیں۔بتایا کہ شادی کے پانچ سال بعد پنکج دیویدی نے دوسری شادی کرلی وہیں بکسر ایس پی نے بتایا کہ خاتون کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔پولیس پورے معاملے کی حقیقت جانےکے لیے جٹ گئ ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad