تازہ ترین

جمعرات، 9 جنوری، 2020

فوت شدہ شخص کے افراد کو اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں،ضلع مجسٹریٹ

مین پوری:حافظ محمد ذاکر(یواین اے نیوز9جنوری2020)ضلع مجسٹریٹ مہندر بہادر سنگھ کے عوامی دربار میں جب ان کے سامنے گرام گلاب پور کی ریشمی دیوی نے بتایا کہ ان کے شوہر مہیپال سنگھ 14 جون 19 کو انتقال کر گئے تھے، ان کے تین نابالغ بچے ہیں، ان کے پاس کوئی ذریعہ معاش نہیں ہے، شوہر کی موت کے بعدوزیر اعلی نے کسان اور سروہت بیما یوجنا میں درخواست دی تھی لیکن انشورنس کمپنی نے 45 دن کے درمیان آمدنی سرٹیفیکیٹ جاری نہ کئے جانے کے سبب دعویٰ خارج کر دیا ،کئی بار درخواست دینے کے بعد بھی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے، ضلع مجسٹریٹ نے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے۔

 انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ڈپٹی ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت کی کہ وہ دوبارہ انشورنس کمپنی کو آج ہی خط ارسال کریں ، فوت شدہ شخص کے افراد کو اسکیم کے فوائد فراہم کیے جائیں، انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیا کہ انشورنس کمپنی کی طرف سے بہت ساری نظرثانیوں کو باقاعدگی سے مکمل کرنے کے بعد بھی مسترد کردیا گیا ہے، بار بار ہدایات کے باوجود انشورنس کمپنی اہلکار کو اسکیم کے فوائد نہیں دیرہی ہے، اگر مستقبل میں انشورنس کمپنی غیر معقول دعوے مسترد کریگی تو موثر کاروائی عمل میں لائی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad