تازہ ترین

اتوار، 12 جنوری، 2020

جامعہ اسلامیہ مظفر پور کے پروگرام میں پہنچے اعظم گڑھ کے ڈی ایم،کہا جس مذہب میں ہمدردی ہو وہ مذہب پرتشدد نہیں ہوسکتا۔

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز 12جنوری2020)اعظم گڑھ کے ڈی ایم ناگیندر پرساد سنگھ نے سنیچر کو جامعہ اسلامیہ مظفر پور اعظم گڑھ کی لائبریری کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔اس موقع پر ضلعی مجسٹریٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہزاروں سال قبل ہمارے آبا و اجداد لاتینی ، عربی ، چینی زبان سیکھتے تھے اور دوسرے ممالک کی کامیابیوں کو اپنے پاس لاتے تھے۔ ہم لوگوں کو تمام مذاہب کو پڑھنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمیں انسان بننا سکھاتا ہے۔ حدیث اور اسمرتی کو پڑھنے میں کوئی بنیادی فرق نہیں ہے۔

لیکن جغرافیائی بنیادوں پر کچھ فرق بھی ہوسکتا ہے۔ایک ایسا مذہب جس میں ایک جاندار کو بھی مارنے کی  ممانعت ہے وہ مذہب پرتشدد نہیں ہوسکتا ہے۔ ہمیں معاشرے میں نظریاتی طاقت کی بنیاد پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ مذہب انسان بننے کے لئے آیا ہے ، لیکن آج کے انسان مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہوئے ہیں ، ہمیں انسان بننے کے لئے اس سے اوپر اٹھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مدرسے سے تربیت لے رہے ہیں ، وہ اچھے انسان بن جاتے ہیں اور ہمیں اپنے آئین کو بھی پڑھنے کی ضرورت ہے۔

آخر میں جامعہ کے ناظم مولانا تقی الدین ندوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔اور طلبہ سے کہا کی آپ سب علم سیکھیں اور پوری دنیا میں اپنا نام روشن کریں۔ اس موقع پر مدرسہ کے بانی مولانا تقی الدین ندوی، کے علاوہ صدر مدرس و کثیر تعداد میں طلبہ و اساتذہ موجود رہے۔اپ کو بتادیں کی پچھلے ہفتے سی اے اے کو لیکر طلبہ نے احتجاج کیا تھا جس کی وجہ سے 16طلبہ کا اخراج کردیا گیا تھا،جس پر سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad