تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

اتراکھنڈ کا نوجوان دیوبند میں زہرخورانی کاشکار

رپورٹ۔دانیال خان ۔دیوبند:(یو این اےنیوز11جنوری 2020)اتراکھنڈ سے رشتہ داری میں دیوبند تحصیل کے گاؤں کوروا پہنچے نوجوان کے کسی زہریلی چیز کو کھا لینے سے اسکی طبیعت بے حد خراب ہو گئی،اطلاع پر پہنچی پولیس نے اسکو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا 

جہاں پر ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی علاج کے بعد نوجوان کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ہائر سینٹر ریفر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اتراکھنڈ کے تھانہ روڑکی علاقہ کا رہنے والا 23سالہ سچن دوپہر کے وقت اپنی رشتہ داری میں گاؤں کورواں آیا تھا،بتایا جاتا ہے کہ کچھ دیر کے بعد سچن کو الٹیاں لگ گئیں اور اسکی حالت خراب ہونے لگی جس کے سبب رشتہ داروں نے واقعہ کی اطلاع کو دی،موقع پر پہنچی پولیس نے سچن کو علاج کے لئے سی ایچ سی میں داخل کرایا

 جہاں پر ڈاکٹروں نے فوری میڈیکل ایڈ کے بعد سچن کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ڈاکٹروں کے مطابق سچن نے کوئی زہریلی چیز کھائی ہوئی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad