تازہ ترین

ہفتہ، 11 جنوری، 2020

بیوی نے بے وفا شوہر کو17ڈالر میں بیچ دیا؟

نیروبی (ایجنسی): چند روز پہلے کینیا کی ایک خاتون نے اپنے دھوکے بازشوہرکواس کی گرل فرینڈ کے ہاتھوں صرف17امریکی ڈالر جتنی معمولی رقم کے عوض فروخت کردیا۔ ویب سائٹ اوڈیٹی سینٹرل کے مطابق، کینیا کی خاتون ایڈنا مکوانا کو اپنے شوہر پر شک تھا کہ اس کی کوئی گرل فرینڈ ہے۔ وہ مسلسل اس کی تاک میں رہنے لگی اور ایک روز اس نے اپنے شوہر کو اس کی گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پہلے تو اس نے اپنے شوہر کو مار پیٹ کر کے گھر سے نکال باہر کیا اور کہا کہ وہ ایک ہفتے تک اسے اپنی شکل نہ دکھائے۔ 

پھر وہ اپنے شوہر کی گرل فرینڈ کی طرف متوجہ ہوئی اور اس سے کہا کہ وہ ہزارکینین شلنگ (۲۰/امریکی ڈالر) دے کر اپنا بوائے فرینڈ ہمیشہ کے لیے خرید سکتی ہے۔ حیرت انگیز طور پر گرل فرینڈ نے بھاؤ تاؤ شروع کردیا اور بالآخر بی سودا 1700کینین شلنگ (17/امریکی ڈالر) میں طے پا گیا۔ اس رقم سے ایڈنا مکوانا نے اپنے بچوں کیلئے نئے سال پر نئے کپڑے خرید لیے اور اب وہ اپنے شوہر کے بغیر ایک مطمئن زندگی گزار رہی ہے۔ جب سوشل میڈیا پر (فرانسیسی زبان میں اس کا قصہ شائع ہوا تو ایک صارف نے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے شوہر کو دوباره خریدنا چاہیں گی؟ تو جواب میں ایڈنا نے کہا: مجھے اپنا نیا سال برباد کرنے کا کوئی شوق نہیں؟

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad