دہلی(یواین اے نیوز19جنوری2020)دہلی انتخابات میں مذہبی جذبات اور سیاسی بیانات بھڑکا کر عوام کو رجھانے کا ایک دور بھی شروع ہوچکا ہے۔ پہلی بار دہلی سےمنتخب بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ، پریش ورما نے کہا ہے کہ دہلی کی سرکاری اراضی پر مساجد کا انہدام یقینی ہے۔ اگر بی جے پی دہلی میں جیت جاتی ہے تو سرکاری اراضی پر بنی مساجد کو منہدم کردیا جائے گا۔پرویش ورما نے کہا کہ دہلی کی اروند کیجریوال حکومت نے 5 سال سے ایک عذر کیا کہ مرکزی حکومت اسے کام کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیجریوال حکومت نے 500 اسکولوں کی بجائے صرف 35 اسکولوں کی عمارتیں بنائیں ہیں۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ دہلی حکومت نے ایک بھی ڈگری کالج نہیں بنایا ہے۔ صحت کی دیکھ بھال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔سفر کے سہولت کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کیا گیاہے۔5000 کا وعدہ کرتے ہوئے صرف 300 بسیں خریدی ، لیکن حکومت ہر محاذ پرناکام رہی۔ کچھ مقامات پر سی سی ٹی وی لگایا گیا تھا ، لیکن کنٹرول روم نہیں بنایا گیا۔پریوش ورما نے کہا کہ انہوں نے گاؤں کی ترقی کے بارے میں کہا تھا ، لیکن میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں کہ گاؤں کی ترقی کے لئے ایک بھی منصوبہ زمین پر نہیں ہے انہیں دہلی کے ترقی کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں ہے۔
بشکریہ ورلڈ ہندی
بشکریہ ورلڈ ہندی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں