تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مالیگاؤں کی سڑکوں پر عورتوں کا جن سیلاب۔

مالیگاؤں (یواین اے نیوز 6جنوری2020) کہتے ہیں حضرت فاطمہؓ اور خنساء کی بیٹیاں کبھی بزدلی کے طوق گلے میں نہیں ڈال سکتیں، جب جب قوم کو ان کی ضرورت پڑے گی وہ محاذ پر دوڑی چلی آئیں گی۔ مالیگاؤں میں تقریباً دو لاکھ خواتین نے احتجاجی جلوس میں حصّہ لیا اور ظلم و زیادتی کے خلاف اپنے غم و غصّہ کا برملا اظہار کیا، جامعۃ الصالحات کی شیردِل بیٹیاں خواتین کے شانہ بشانہ کھڑی تھیں۔شہریت بانٹنے والے جب جب بھی ہمارے گھر پر دستک دیں گے اور دستاویز کا مطالبہ کریں گے تو مرد و خواتین کا صرف یہی جواب ہوگا "ہم کاغذ نہیں دِکھائیں گے"تابش سحر۔

پیر کو مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں ہزاروں خواتین نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) ، قومی سول رجسٹر (این آر سی) اور قومی آبادی رجسٹر (این پی آر) کے خلاف احتجاج کے لئے آواز اٹھائی۔شان ہند نہال احمد کی سربراہی میں خواتین کی احتجاجی ریلی شام ڈھائی بجے جامعۃ الصالحات سے شروع ہوئی اور شہیدون کی یادگڑھ کے کیڈوئی روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔پچھلے سال 12 دسمبر کو سی اے اے کے نفاذ کے بعد سے قومی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے اب تک کسی ناکسی جگہ شروع  ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad