تازہ ترین

پیر، 6 جنوری، 2020

مولانا اظہار احمد قاسمی سادہ لوح، نرم دل اور بلند اخلاق شخصیت کے مالک تھے: مولانا ابراہیم قاسمی

 دیوبند6/ جنوری (دانیال خان) ممتاز عالم دین مولانا اظہار احمد قاسمی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئیمعروف دینی ادارہ جامعہ قاسمیہ دار التعلیم والصنعہ دیوبند کے مہتمم مولانا ابراہیم قاسمی نے کہا کہمولانا اظہار احمد قاسمی اپنی نجی زندگی میں بھی انتہائی سادہ انسان تھے،صاف گوئی اور ظاہر و باطن کی یکسانیت آپ کا خاص امتیاز تھا۔چھوٹوں کے ساتھ شفقت اور خرد نوازی کا معاملہ فرماتے، لیکن اگر کوئی نامناسب بات دیکھتے تو روکنے اور تنبیہ کرنے میں بھی ذرہ برابر تردد نہ ہوتا تھا،اللہ تعالی نے انہیں بڑی خوبیوں سے نوازا تھا۔

 وہ ایک جیّد وممتاز عالم دین اور مفسر قرآن تھے، دینی علوم بالخصوص تفسیر قرآن میں گہرائی اور دستر س حاصل تھی، قرآن مجید سے تعلق کا یہ عالم تھا کہ روزانہ ایک قرآن کی تلاوت مکمل کرتے۔اپنی بیماری کے دنوںمیں انھوں نے 'اظہار القرآن' کے نام سے دس جلدوں میں قرآن مجید کی جامع تفسیر لکھی اور جمعےۃ علماء ہند برطانیہ کے ذمہ داروں کے ساتھ مل کر برطانیہ میں دین اسلام کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیا۔

وہ سادہ لوح، نرم دل اور بلند اخلاق شخصیت کے مالک تھے، اپنی گوناگوں خوبیوں کی وجہ سے بہت کم مدت میں برطانیہ میں ہر دل عزیز ہوگئے۔برطانیہ سے قبل انھوں نے افریقی ملک کینیا میں دین اسلام کی خدمت کا فریضہ انجام دیاتھا۔اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad