تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

بجنور کے شہرچاند پور میں جشن یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی۔

چاند پور/ محمد شاہد(یو این اے نیوز 27جنوری 2020) مغربی اترپردیش کے ضلع بجنور کے شہرچاند پور میں جشن یوم جمہوریہ کی تقریب نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کی گئی۔ قدینی مدارس سمیت مختلف تعلیمی اداروں اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرا یا گیا ،سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے علاوہ مسلم علاقو ں میں بھی پرچم کشائی کی رسم انجام دی گئی ،حسب سابق تھانہ وتحصیل پر ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا ،اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءوطالبات نے کلچرل اور حب الوطنی کے پروگرام پیش کئے ،دوسری جانب دینی مدارس میں یہ دن بڑے جوش وخروش کے ساتھ منا یا گیا۔جمعیتہ العلماءہند (الف) شاخ چاند پورکے زیر اہتمام شہر چاند پور کے بائی پاس روڈ پر علی مسجد کے پاس یوم جمہوریہ کا پروگرام بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔

 جس میں شہر اکثر مدارس کے طلبا ءنے شرکت کر حب الوطنی کے گیت پیش کئے ۔مہمان خصوصی مفتی زاہد صاحب استاذ جامع مسجدامروہہ ،جناب ڈاکٹر ستیندر صاحب ، سماجی کارکن گووند متل ، سریندر ملک ، مدارس کے اساتذہ ،معززین علاقہ،شہرکے بہی خواہوں اور بچوں کی موجودگی میں رسم پرچم کشائی انجام دی گئی۔ مدرسوں کے طلباءو طالبات نے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کرکے سامعین سے خوب داد تحسین وصول کیں۔کچھ طلبہ نے میرے پیارے وطن تو سلامت رہے،باغبان چمن تو سلامت رہے۔نظم پڑھی،جسے سامعین نے خوب سراہا۔ایک مدرسہ کے طالب علم نے یوم جمہوریہ کی تاریخ پر مبنی تقریر پیش کی،مہمانان خصوصی نے اسکول کے بچوں اور تمام دیش واسیوں کو یوم جمہوریہ کی مبارک باد پیش کی،انہوں نے بچوں کے پیش کردہ حب الوطنی پر مبنی پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں نے اپنے نوع بہ نوع پرکشش پروگراموں کے ذریعہ تمام دیش واسیوں کو نہایت قیمتی پیغام دیا ہے۔

 انہوں نے اساتذہ اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تقریب جشن یوم جمہوریہ میں شریک ہوکر یہ اندازہ ہوا کہ اس چمن کو سینچنے کا کام بہت محنت اور لگن کے ساتھ ہورہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ان بچوں کی تعلیم و تربیت کے ذریعہ مستقبل کے رجال کار اور ملک کے معمار تیارکر رہے ہیں ۔ ، اس طرح کا چاند پور میں یہ پہلا پرگرا م تھا ۔ اس موقع کافی تعداد میں علماءکرام موجود تھے ،اس تقریب میں علماءکرام کی قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اوربعد میں مٹھائیاں تقسیم کی گیئں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad