تازہ ترین

پیر، 27 جنوری، 2020

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کیا گنگا یاترا کا آغاز،صرف گنگا عقیدہ ہی نہیں بلکہ معیشت کی بنیادہے :یوگی ۔

چاند پور/ محمد شاہد(یو این اے نیوز 27جنوری 2020) گنگا آستھا کا ہی نہیں ہے ،معیشت کا اساس بھی ہے دریا تمدن نہیں ، گنگا ملک کی سجاوٹ ہے۔اس احساس کے ساتھ ، اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ہیلی کاپٹر سے آج سہ پہر 12 بج کر 5منٹ پر بیراج پر اترے۔اور بیراج پر پانچ روزہ گنگا یاترا کا آغاز کیا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر سوتنترا دیو سنگھ بھی چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ پہنچے ۔ہیلی کاپٹر سے اتر نے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ نے سب سے پہلے گنگا کی پوجا کی اور تقریباًآدھے گھنٹے تک پوری رسومات کے ساتھ پوجا کی۔وزیراعلیٰ نے گنگا کی اور افسردگی پر بھی شکوہ کیا ، اس دوران گنگا میاںکے گیتوں ، بھجنوں اور آرتی سے فضا گونج اٹھی۔ بعدازاں وزیر اعلی اس منچ پر پہنچے جہاں بی جے پی کے سینئر رہنماو ¿ں ، عوامی نمائندوں نے ایک بڑی مالا سے ان کا استقبال کیا۔نہٹور رکن اسمبلی اوم کمار نے یوگی آدتیہ ناتھ کو سونے کا شیو لنگ پیش کیا ، وزیر اعلی نے مہاتما ودور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپنا خطاب شروع کیا ، انکے ساتھ ہی وزیر اعلی نے بجنور میں پیدا ہوئے سائنس داں ڈاکٹر آتمارام اور انجینئر راجہ جوالا پرساد کو بھی یاد کیا۔وزیر اعلیٰ نے گنگا کو آستھا کے ساتھ معیشت کی بنیاد بتایا، کہا کہ اترپردیش میں 40فیصد آبادی گنگا کے کنارے آباد ہے۔ گنگا مئیا کا ہی آشرواد ہے۔

 اوریہ مئیا کی نعمت ہے کہ آج ملک اناج کے میدان میں خود کفیل ہے، اور کسان سدھراہے ، وزیر اعلی نے کہا کہ افسران اور عوامی نمائندے گنگا یاترا کے دوران گنگا کے کنارے دیہات میں 5 دن تک رات گزاریں گے ، گنگا یاترا کو عام لوگوں سے جوڑنے کے بارے میں بات کہتے وزیر اعلی نے کہا کہ گنگا صرف ایک ندی نہیں ہے ،یہ جیون دینے والی ، امرت دینے والی ماں ہے ، گنگا کی صفائی میںہر شخص کو صفائی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہئے ، رام مندر کا ذکر کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اس رام مندر کی تعمیر کا راستہ ہموار کیا ہے ۔ ہم جلدی ہی ایودھیا میں عظیم الشان رام مندر کی تعمیر شروع کریں گے ، وزیر اعلی نے اپنی حکومت کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہ ریاست میں پچھلے 3 سالوں سے کوئی ہنگامہ آرائی نہیں ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ امن و امان اور قانون سے کھلواڑ کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔تادم تحریر وزیر اعلی کی تقریر جاری رہی تھا ۔خراب موسم کے سبب اتراکھنڈ کے وزیر اعلی تریویندر سنگھ راوت نہیں پہنچ سکے۔ بی جے پی کے ضلعی صدر سبھاش بالمکی کی سربراہی اور انچارج وزیر کپل دیو اگروال اور پریم کانت تیواری لکھنو ¿ کی مشترکہ نظامت میں ہوا اجلاس ۔ مرکزی وزیر سنجیو بالیان اور جنرل وی کے سنگھ ، ریاستی حکومت کے وزیر بلدیو سنگھ اولکھ ، سریش رانا ، دیپک کشیپ ، صدر ممبر اسمبلی سوچی چودھری۔ ریاستی خواتین کمیشن کی رکن اونی سنگھ ، ایم ایل اے اشوک رانا ، اوم کمار ، سوشانت سنگھ ، کملیش سینی ، سابق ممبرر اجہ بھارتےد رسنگھ، ڈاکٹر یشونت سنگھ اور سرویش کمار ، ضلع پنچایت صدر ساکیندر پرتاپ سنگھ ، موہت بینی وال ، ایشوریہ چودھری موسم وغیرہ منچ پر موجود رہے۔ 

گنگا یاترا 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ اس وقت کے دوران یہ سفر 27 اضلاع ، 21 بلدیاتی اداروں ، 1038 گرام پنچایتوں سے گزرتے ہوئے 1358 کلومیٹر کاسفر طے کرے گی۔ بیراج سے یاترا رام راج کے لئے روانہ ہوگی ، جہاں ماڈرن انٹر کالج میں جلسہ ہوگا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حفاظت کے لئے بے مثال انتظامات کیے گئے تھے۔ گنگا میں 16 ووٹ تعینات کیے گئے ، جن کی حفاظت کمانڈوز اور این ڈی آر ایف کے پاس رہی۔ گنگا یاترا کے پیش نظر آج بیراج کا راستہ بند رہا۔ انتظامیہ نے صبح سات بجے سے سائٹ کا رخ موڑ دیا ، گجرولہ اور ہریدوار کے راستے جانے کے لئے گاڑیوں کو مجبور ہونا پڑا۔ ڈی ایم رماکانت پانڈے ، ایس پی سنجیو تیاگی ، ایس ڈی ایم صدر برجیش کمار سنگھ سمیت تمام افسران نے صبح سے ہی بیراج پر خیمہ زن تھے۔ گذشتہ کئی دنوں سے گنگا یاترا کی تیاریاں جاری تھیں۔ ادھر بلیا میں ، گورنر آنندی بین پٹیل نے گنگا یاترا کو روانہ کیا۔ یہ سفر بجنور سے بیٹھور، کان پور ،بیراج تک اور بلیا سے وارانسی ، پریاگراج ، اناو ¿ ہوتے کان پور بیراج تک کا سفر کرے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad