تازہ ترین

پیر، 13 جنوری، 2020

بی جے پی نیتا کے بگڑے بول،کہا املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو ہماری سرکاروں نے کتوں کی طرح ماری گولیاں!

نئی دہلی(یواین اے نیوز13جنوری2020)بنگال کے بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے اتوار کے دن متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی عوامی املاک کو نقصان پہنچاتا ہےاسے بھاجپا کے زیر انتظام صوبے کی سرکاروں کی طرح گولی ماردی جانی چاہئے۔  بنگلال کے ناڈیا ضلع میں ایک پروگرام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی گولی مارنے اور لاٹھی چارج کرنے کا حکم نا دینے پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی املاک اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچانے والوں پر گولیاں اور لاٹھی چارج کرنا چاہیے تھا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی نے اپنی رپورٹ میں گھوش کے حوالے سے لکھا ہے انہیں کیا لگتا ہے وہ جو عوامی املاک کو نقصان پہنچا رہے ہیں وہ انکے باپ کی ہے؟عوامی املاک عوام کی ہے،اپ یہاں آئیں گے ہمارا کھاناکھائیں گے،اور عوامی املاک کو نقصان پہنچائیں گے۔کیا یہ آپ کی زمینداری ہے،ہم تم پر گولیاں چلائیں گے،تم پر لاٹھیاں برسائیں گے۔گولی مارکر جیل میں ڈال دیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad