تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

آسٹریلیا کی جنگلوں میں لگی آگ،مسلمانوں نےاستسقاء کی نماز پڑھی ہونے لگی بارش۔

سڈنی(یواین اے نیوز7جنوری2020)آسٹریلیا کے جنگل میں لگی  زبردست آگ کے شعلوں سے بھڑکتا رہا۔ جنگلی جانوروں کے چیخنے کی آوازیں کئی کلومیٹر تک سنائی دے رہی ہے۔  آسمان میں اڑتے پرندے دہکتی آگ کے نوالہ بن رہے ہیں ۔  جانوروں کی چینخ وپکار  ودرد کو دیکھ کر ،انسانی روحیں کانپ اٹھی ہیں۔لوگوں کے انکھوں سے آنسو بہہ پڑے ہیں۔لگ بھگ 600 ملین جانور جل کر راکھ ہوچکے ہیں ۔ حکومت تمام تر کوشش کرنے کے  باوجود آگ پر قابو پانے میں فیل ثابت ہورہی ہے۔

لیکن لوگوں کے لئے ایک خوش کن خبر موصول ہورہی ہے ۔  آگ سے متاثرہ علاقوں میں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔  جبکہ بارش کا موسم نہی ہے۔ یہ بارش کیسے ہوئی ،سائنسداں اس کو معجزہ مان رہے ہیں  ، ماہرین موسمیات کے پاس اس بارش کے ہونے کا کوئی اندازہ نہیں تھا۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے  کہ آسٹرلیا میں مسلم  کمیونٹی نے  خصوصی نماز " نماز استسقاء" پڑھی جسکے بعد بارش کےلئے دعا مانگی گئی تھیں۔ اس دعا میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے لوگ بھی شامل تھے دعا جیسے ہی ختم ہوئی بارش ہونے لگی  لوگ اسے کرامت بتارہے ہیں۔"نماز استسقاء"  ایک خاص طرح کی نماز ہے جو بارش نہ ہونے کے موقع پر پڑھی جاتی ہے مسلم کمیونٹی  کے لوگ جنگل میں جاتے ہیں  نماز پڑھتے ہیں اور بارش کے ہونے کے لئےدعا کرتے ہیں۔

 اس نماز میں عیسائی مذہب کے لوگ بھی شامل تھے اس حیرت انگیز واقعے پر کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں ، "تسمیہ خان شہزاد قادری" نے اپنی فیس بک وال  پر لکھا ہے -جیسے ہی آسٹریلیا میں مسلمانوں نے نماز استسقاء پڑھنی شروع  کی بارش ہونے لگی  ،  عیسائی حیران رہ گئے بارش ہوتے دیکھ کر ، پچھلے دو دن سے 480 ملین جانوروں کو نذر آتش کرنے والی آگ ، دنیا کی کوئی بھی ٹیکنالوجی اس آگ کو نہیں بجھا سکی۔ آج ایک ایسی نماز جس نے لاکھوں لوگوں کی جان بچا لی ، یہ ہے  اسلام کی برکت  ، یہ ہے دنیا کے لئے خدا کا معجزہ کوئی نہیں بجھا سکا اس بھڑکتی آگ کو سوائے اللہ کے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad