تازہ ترین

منگل، 7 جنوری، 2020

ایس ڈی پی آئی سی اے اے, این آر سی اوراین پی آر کے خلاف ملک بھر میں 5000پروگرام منعقد کرے گی

چنئی(یواین اے نیوز 6جنوری2020) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کی قومی ورکنگ کمیٹی(این ڈبلیو سی) اجلاس گزشتہ 4اور5جنوری 2019 کو چنئی میٹر ومینار ہوٹل ِ، تمل ناڈو میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ قومی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ملک کے حالات حاضرہ کے تعلق سے جائزہ لینے اور چرچا کرنے کے بعد دو اہم قرارد اد منظور کئے گئے۔

 اجلاس کے اختتام میں ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دو اہم قرارداد کو پڑھ کر سنایا۔1)۔ایس ڈی پی آئی سی اے اے, این آر سی اور این پی آرکے خلاف ملک بھر میں 5000 پروگرا م منعقد کرے گی۔ 2)۔ ایس ڈی پی آئی سی اے اے, این آر سی اور این پی آرکے خلاف آواز اٹھانے والی تمام تنظیموں اور سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ہے اور اس کالے قوانین کو جب تک مرکزی حکومت واپس نہیں لیتی ہے تب تک پارٹی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ایم کے فیضی نے مزید کہا کہ ایس ڈی پی آئی مرکزی بی جے پی حکومت کی فرقہ وارانہ سیاست اور مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام کرے گی۔

 پریس کانفرنس میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو ریاستی صدر محمد مبارک، ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدور اڈوکیٹ شرف الدین احمد، پروفیسر نازنین بیگم، دہلان باقوی، ایس ڈی پی آئی قومی جنر ل سکریٹری عبدالمجید، قومی سکریٹریا ن الفانسو فرانکو، ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی،سیتار ام کھوئیوال، موجود رہے۔ قومی ورکنگ کمیٹی اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری محمد شفیع، قومی سکریٹری عبدالوارث، قومی خازن اڈوکیٹ ساجد صدیقی، ورکنگ کمیٹی اراکین ڈاکٹر عواد شریف، نظام محی الدین،، عبدالمجید فیضی، الیاس محمد تمبے،ڈاکٹر نظام الدین خان، عبدالحنان، عبدالستار، عبدالحمید، افسر پاشاہ، عمر خان، پرویز باری، اشرف مولوی، آفتاب عالم شریک رہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad