تازہ ترین

بدھ، 22 جنوری، 2020

سپریم کورٹ کے سی اے اے پر پابندی لگانے سے انکار پر اعظم گڑھ کے مبارک پور میں خواتین بیٹھیں دھرنے پر!

اعظم گڑھ (یواین اے نیوز22جنوری2020)ابھی کچھ دیر پہلے ہی ، سپریم کورٹ نے سی اے اے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا تھا ، دوسری جانب ، مبارک پور ، اعظم گڑھ میں ، سی اے اے این آر سی این پی آر کے خلاف خواتین احتجاجی دھرنے پر بیٹھ گئی ہیں۔آپ کو بتادیں کی اس وقت پورے ملک میں احتجاجی مظاہرہ ہورہاہے،لیکن حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،بیتے دنوں اعظم گڑھ کے کربلا میدان میں بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا،جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں خواتین مرد بچے بوڑھے موجود تھے۔

ان سب کا مطالبہ تھا کہ سی اے اے این پی آر جیسے کالے قانون کو واپس لیا جائے۔ اور حکومت کو چیتاؤنی(انتباہ)دیا تھا کی جب تک اس بل کو واپس نہیں لیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔آج جب صبح سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا جس میں کورٹ نے سی اے اے پر روک لگانے سے انکار کردیا اور حکومت سے چار دن کا وقت مانگا اسکے خلاف اعظم گڑھ کے مبارک پور کی خواتین احتجاج کرنا شروع کردیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad