اعظم گڑھ (یواین اے نیوز18جنوری2020)اس وقت پورے ملک میں این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج ہورہاہے،وہیں دہلی کے شاہین باغ میں لوگ ایک ماہ سے زائد دنوں سے سی اے اے کے خلاف جمے ہوئے ہیں۔عورتیں اس کڑاکے کی ٹھنڈ میں اپنے نونہالوں کے ساتھ ڈٹی ہوئی ہیں۔اسی کی ایک کڑی اعظم گڑھ کے کربلا میدان میں 21 جنوری 2020 بروز منگل کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف تمام سیاسی و سماجی تنظیموں کی طرف سے ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اہل اعظم گڑھ سے گزارش ہے کہ اس سیاہ قانون کے خلاف زیادہ سے زیادہ لوگ اعظم گڑھ کےکربلا میدان پہونچ کر پر امن طریقے سے اپنا احتجاج درج کرائیں اور ملک بھر میں ہو رہے احتجاج ، مظاہروں و دھرنوں میں بیٹھے انصاف پسند برادر وطن کا ساتھ دیں ، ان ماؤں اور بہنوں کی آواز میں آواز ملائیں ، انکو مضبوط کریں جو ایک مہینے سے زائد عرصے سے کھلے آسمان کے نیچے بیٹھیں ہمارے وجود کی لڑائی لڑ رہی ہیں،کوشش کریں مذہبی نعرہ نالگائیں،اور اپنے اپنے گاؤں سے ہندو بھائیوں کو بھی ساتھ لیکر اس احتجاج میں شرکت کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں