تازہ ترین

جمعرات، 16 جنوری، 2020

جامعہ قاسمیہ دار التعلیم والصنعہ دیوبند میں تعزیتی نشست کا انعقاد

دیوبند:دانیال خان(یو این اے نیوز 16جنوری 2020 )سلطنت عمان کے سلطان وحکمراں قابوس بن سعیدکی وفات پر قاسم پورہ روڑ پر واقع معروف دینی درسگاہ جامعہ قاسمیہ دار التعلیم والصنعہ دیوبند میں ایک تعزیتی نشست کا انعقاد کیاگیا، جس میں سرکردہ شخصیات نے اپنے تأثرت پیش کئے۔ادارہ کے مہتمم مولانا ابراہیم قاسمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابوس بن سعید کا انتقال ایک بڑا حادثہ ہے،صاف گوئی اور ظاہر و باطن کی یکسانیت آپ کا خاص امتیاز تھا۔

اللہ تعالی نے انہیں بڑی خوبیوں سے نوازا تھا،وہ سادہ لوح، نرم دل اور بلند اخلاق شخصیت کے مالک تھے، اپنی گوناگوں خوبیوں کی وجہ سے بہت کم مدت میں عمان میں ہر دل عزیز ہوگئے تھے۔ مولانا ابراہیم قاسمی نے کہا کہ قابوس بن سعید عوام اور ملکی ترقی کے لیے تاحیات کوشاں رہے اور 79سال کی عمر میں انتقال کرگئے اللہ ملک کو بہترین حکمران دے اور ان کے جانشین سلطان ہیثم کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے اور بہتر حکم رانی کی توفیق دے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آخیر مرحوم کے لئے دعاء ایصال ثواب کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad