دہلی (یواین اے نیوز 6جنوری2020)شہریت ترمیمی قانون،این آرسی اور این پی آر کے خلاف 8 جنوری کو 240 تنظیموں و سیاسی جماعتوں کی اپیل پر مودی سرکار کے خلاف بھارت بند کو تنظیم ابنائے مدارس نے بھی تائید کی ہے،تنظیم کے دہلی یونٹ کے ذمہ دار مولانا عبدالماجد مظاہری نے میڈیا کو جاری بیان میں کہا کہ شہریت ترمیمی قانون پاس کرکے جس طرح سے مرکزی حکومت نے ملک کے شہریوں میں مذھب کی بنیاد پر تفریق پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کی ہے اس کے خلاف پورا ملک چراغ پا ہے،11 دسمبر سے ملک کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی کڑی میں 8 جنوری کو مختلف سیاسی پارٹیوں اور سماجی تنظیموں نے بھارت بند کا اعلان کیا ہے،جس کا بنیادی مقصد اس تاناشاہ حکومت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے،تنظیم ابنائے مدارس ملک کے انصاف پسند شہریوں اور بطور خاص ملت اسلامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ سبھی لوگ بھارت بند کا حصہ بنیں اور مضبوطی کے ساتھ مودی و امت شاہ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف کمربستہ ہوں،انہوں نے بتایا کہ تنظیم ابنائے مدارس کے سبھی کارکنان کل بھارت بند میں شریک ہوکر ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں