مظفرنگر،شاہد حسینی(یواین اے نیوز6جنوری2020)آج آل انڈیا متحدہ محاذ کے صدر شا ہنواز آفتاب کے ہمراہ محاذ کے عہدیداران و ممبران نے متفقہ طورپر احاطہ کچہری میں اپنا احتجاج درج کراتے ہوئے مظفرنگر کے ڈی ایم کو وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سکھوں کے مذہبی ننکانا صاحب مقام جہاں گرو نانک صاحب کا جائے پیدائش ہے وہاں کچھ شیطانی لوگوں نے حملہ کرتے ہوئے پتھر بازی کی ہے جس کی متحدہ محاذ سخت الفاظوں کے ساتھ مذمت کرتا ہے جو بہت ہی شرمناک حملہ ہے۔
اور انسانیت کو شرمسار کرنے والا حملہ ہے کسی بھی مذہب میں دوسرے مذہب کا احترام نہ کرنا نہیں سکھایا گیا ہے اسی طرح ملک کی بڑی تعلیمی یونیورسٹی جواہر لال نہرو کے کیمپ میں گزشتہ شب کچھ شرپسند عناصر نقاب پوشو ں نے جو حملھ کر کے طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ استادوں کو زخمی کیا ہے آل انڈیا متحدہ محاذ اسکی بھی سخت الفاظوں کے ساتھ مذمت کرتا ہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ دونوں مقامات پر حملہ کرنے والوں کی شناخت کرکے سخت سے سخت سزا دلائی جائے تاکہ پاکستان میں مستقبل میں کبھی بھی اس طرح کی حرکت نہ ہوسکے۔
اور پاکستان میں سکھ برادری کے لیے حفاظتی انتظام کا بندوبست کیا جائے۔میمورنڈم دینے والوں میں شاہنواز آفتاب،ڈاکٹر مرتضی سلمانی،نہیں محبوب عالم ایڈوکيٹ،منور حسن ایڈوکیٹ،فیضیاب عالم ایڈوکیٹ،برہان ایڈوکیٹ،فراز ایڈوکیٹ،قاضی نعیم ایڈووکیٹ،معتصم ایڈوکیٹ،داؤد چوہدری ایڈوکیٹ،شہزاد چوہدری ایڈوکیٹ،مرغوب چوہدری ایڈوکیٹ،حاجی شمشاد علی، محمدصابر،فرقان ادریسی،سلیمان،تنویر احمد، مرادعلی،ساجد، حاجی وسیم،مظفر احمد،دلنواز،مولانا سعید قاسمی صاحب وغیرہ شریک ہوئے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں