پاکستان میں 5کلو مٹھائی کی شرط پر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا ۔
پاکستان: (یو این اے نیوز 4جنوری 2020) فیصل آباد کے نواحی علاقے ماموں کانجن میں 5 کلو مٹھائی کی شرط جیتنے کی کوشش کے دوران نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں 20 سالہ نوجوان شاہ نیر نے دوست سے 70 کلو وزنی لکڑی اٹھانے کی شرط لگائی،شرط جیتنے پر 5 کلو مٹھائی دینے کا طے ہوا تھا۔
نوجوان نے 70 کلو وزنی لکڑی کا ٹکڑا اٹھایا تو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس کی گردن پر آگرا جس سے وہ موقع پر دم توڑگیا۔نوجوان کی اچانک موت کی اطلاع گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا اور اہل خانہ اور رشتہ دار مرحوم نوجوان کی لاش کو گلے لگا کر روتے رہے۔اس واقعے کے بعد علاقے کے لوگ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں