تازہ ترین

جمعرات، 23 جنوری، 2020

ناگالینڈ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج میں تمام کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی!

نئی دہلی(یواین اے نیوز 23جنوری2020) مودی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ پورے ملک میں اس کالے قانون کی شدید مخالفت کی جارہی ہے۔ملک کے کونے کونے میں لاکھوں اور کروڑوں لوگ سڑکوں پر اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں ، لیکن بی جے پی حکومت اپنے اقدامات کو واپس لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

کل امت شاہ نے لکھنؤ میں کھلے عام چیلنج دیا تھا کہ جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ یہ قانون غلط ہے ، میں اس پر بحث کرنے کو تیار ہوں ، اس میں انہوں نے مایاوتی ، اکھلیش اور راہول گاندھی سمیت تمام قائدین کا نام لیا تھا۔ لیکن ان کے بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ معاملہ الٹا پڑتا  ہوا دکھائی دے رہاہے۔اسی دوران ، خبریں آرہی ہیں کہ ناگالینڈ کے تمام کالج اور یونیورسٹیاں جمعرات کے روز بند ہوجائیں گی کیونکہ ریاست کی تمام طلبہ یونینوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شٹ ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad