سیتامڑھی ابرار نعمانی (یواین اے نیوز6جنوری2020) مشہور و معروف صحافی حضرت مولانا محمد صدرعالم نعمانی صدر جمیعت علماء ضلع سیتامڑھی وبانی ومہتمم مدرسہ مصباح العلوم ہرپوروا عالم نگر باجپٹی سیتامڑھی کل شب کے سات بجے اپنے گھر سے باہر چہل قدمی کیلئے نکل ہی رہے تھے کہ اسی درمیان ان پر شدید اٹیک ہوا, اٹیک کی وجہ سے انکے دائیں جانب ہاتھ اور پاؤں کے حصہ میں شدید تکلیف پیدا ہوگئ ہے بروقت ڈاکٹرکو دکھایاگیاعلاج جاری ہے,حضرت مولانا کے سبھی متعلقین ومحبین سے خصوصی درخواست ہے کہ حضرت مولانا کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء فرمائیں کہ اللہ پاک حضرت مولانا کو جلد سے جلد صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ نصیب فرمائے آمین۔
پیر، 6 جنوری، 2020
مولانا صدرعالم نعمانی سخت علیل،دعاء کی اپیل
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں