تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

مفتی عبدالرحیم شیرازی جونپوری الجمعیت الانصار جونپور کےصدر مقرر، اراکین میں خوشی کی لہر


مفتی عبدالرحیم شیرازی جونپوری الجمعیت الانصار جونپور کےصدر مقرر، اراکین میں خوشی کی لہر
الہ باد ۔رپورٹ فضل الرحمن قاسمی (یو این اے نیوز 28نومبر2017)ملک کی متحرک وفعال جماعت جس کاقیام پسماندہ اقوام میں تعلیم کی قندیلیں روشن کرنا، اور عصبیت، ذات وبراردی کے نام نفرت کو ختم کرنا ہے، بہت ہی کم مدت میں اس جماعت نے اپنا دائرہ کار وسیع تر بنالیا، نوجوانوں کی ایک بھت بڑی تعداد اس جماعت سے منسلک ہورہی ہے، اور پسماندہ اقوام تک علم کے چراغ کوعام کرنے میں مصروف ہے، مشرقی یوپی میں اس تنظیم کادائرہ بڑی تیزی سے بڑھ رہاہے، آج جونپور کی مشہور ومعروف شخصیت مفتی عبدالرحیم شیرازی جونپوری کو الجمعیت الانصار جونپور کا صدر مقرر کیاگیا، الجمعیت الانصار کے صدر مولانا ارشد قاسمی پرتاپگڑھی نے اس کا اعلان کیا، صدر الجمعیت نے کھا، ہم یہ چاہتے ھیں کہ ھماری قوم کانوجوان صحیح العقیدہ مسلمان ہونے کے بعد تعلیم کے میدان میں آگے بڑہے، انھوں نے کہا موجودہ عصری درسگاہوں کی تعلیم انتھائی ضروری ہے، انھوں نے اس بات پرزور دیا کہ پھلے ہم اپنے بچوں کے عقائد کی حفاظت کریں، پھر عصری تعلیم سے آراستہ پیراستہ کریں،انھوں نے کھا، شریعت کے حدود میں رہ کر ہرزبان کوسیکھاجاسکتاہے، اسلام کسی زبان کے سیکھنے سے منع نھیں کرتا،ملا ٹولہ جونپور کے مفتی عبدالرحیم قاسمی جونپوری کو الجمعیت الانصار جونپور کا صدر بنائے جانے پر انھوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا، ہم اپنے مشن میں تبھی کامیاب ہونگے جب زیادہ سے زیادہ نوجوان طبقہ ہماری تنظیم سے وابستہ ہوگا،ہماری کوشش یھی ہے ہم کالج کے نوجوانوں اہم ضروری دینی تعلیمات کے ساتھ عصری درسگاہوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کریں، الجمعیت الانصار الہ آباد کے نومنتخب صدر مفتی عبدالرحیم شیرازی جونپوری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ موجودہ وقت میں مسلم نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آناچاھیئے، ہماری قوم ترقی کی راھوں پرتبھی گامزن ہوگی جب قوم کانوجوان تعلیم یافتہ ہوگا، انھوں نے صدر موصوف کا شکریہ اداکیا، اور یہ وعدہ کیا ان شاءاللہ الجمعیت الانصار کے پلیٹ فارم سے پوری ایمانداری کے ساتھ قوم کی خدمت کروں گا،اور الجمعیت الانصار کے دائرہ کو جونپور اور اطراف میں وسیع کرنے عزم کیا،حال ہی میں سیف انصاری کو الہ آباد کا صدر مقرر کیاگیا تھا، جلد ہی دوسرے اضلاع کے صدور کااعلان کیا جائے گا،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad