تازہ ترین

منگل، 28 نومبر، 2017

ووٹوں کی گنتی کے عمل میں غلطی سے بھی غلطی نہیں ہونے دی جائے گی:ڈی،ایم مین پوری


ووٹوں کی گنتی کے عمل میں غلطی سے بھی غلطی نہیں ہونے دی جائے گی:ڈی،ایم مین پوری

مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر(یواین اےنیوز28نومبر2017)میونسپلٹی وبلدیاتی انتخاب کے آخری، مگر سب سے اہم ووٹوں کی گنتی کا کام مکمل جانبداری اور شفافیت کے ساتھ کرایا جائے گا، اگر کوئی بھی اہلکار کمیشن کی ہدایات کو نظر انداز کرے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی،تمام امیدوار ووٹوں کی گنتی کے کام میں تعاون کریں ،اگر کسی کو کوئی شک ہو تو اس کا حل کروائیں، وقت سے قبل اپنے ایجنٹ مقرر کرا لیں، ایجنٹ کے طور پر ایم ،پی، ایم ،ایل، اے، ضلع پنچایت صدر مرکز ریاستی حکومت کے عہدوں پر کام کر نے والے افسر، ملازم، سابق، ایم، پی، ،ایم ،ایل ،اے، تحفظ حاصل شدہ شخصیات، اہم شخصیات کو کسی بھی حالت میں ایجنٹ نہ بنایا جائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے جہاں ووٹوں کی گنتی کا عمل ہونا ہے ایسی جگہ الیکٹرانک اشیاء، کمپیوٹر، موبائل، لیپ ٹاپ کو پوری طرح ممنوع قرار دیا گیا ہے ، ، کوئی بھی امیدوار، یاانتخابی ایجنٹ، یاکیلکولیٹر ایجنٹ ،کسی بھی صورت میں اپنے ساتھ موبائل نہیں لیجائیں ، لیجانے کی صورت میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، جس طرح آپ سب نے پرچہ نامزدگی، ووٹنگ کے عمل میں تعاون کیا ہے،ضابطہ اخلاق پر عمل کیا ہے ، اسی طرح، گنتی کے عمل میں بھی اپنی تعاون جاری رکھیں، کسی فاتح امیدوار کو جلوس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.مذکورہ ہدایات ضلع افسر پردیپ کمار نے بلدیہ کونسل، شہر پنچایتوں کے صدوروں سے براہ راست گفتگو کرتے ہوئے اظہار کئے،انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی یا بیلیٹ بوکس یا ووٹوں کو چھو نے کی حماقت کی تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے عمل میں غلطی سے بھی غلطی نہیں ہونے دی جائے گی ،کسی بھی امیدوار کو کسی قسم کا شک نہ رہے اس کے لئے ہر میز پر حساب ایجنٹ بیلیٹ پیپر دیکھ سکیں گے، اگر کسی کو کسی بیلٹ پیپر پر شک ہو تو متعلقہ ریٹرننگ افسر سے بات کریں،ان کا فیصلہ حتمی فیصلہ ہوگا،انہوں نے امیدواروں سے کہا کہ آپ لوگ مطمئن رہیں ووٹو کی گنتی کا عمل مکمل شفافیت ،اور ایماندارانہ ،منصفانہ طریقہ سے ہوگا ، ووٹوں کی گنتی کا عمل کیمرے کی نگرانی میں ہوگا ،

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad