مہاراشٹر کالج کے آڈیٹوریم میں تقریب استقبالیہ وجلسہ پیام انسانیت بحسن خوبی اختتام پذیر!
مہاراشٹر(یو این اے نیوز 23 نومبر 2017)آج بروز جمعرات 23 نومبر 2017 کو صبح 11 بجے بمقام مہاراشٹرا کالج آڈیٹوریم میں ناظم دار العلوم ندوة العلماء حضرت مولانا محمد رابع حسنی ندوی اور حضرت مولانا محمد واضح رشید ندوی دامت برکاتہم کا استقبال کیا گیا جس بزم کی صدارت جناب پروفیسر ڈاکٹر سراج الدین چوگلے( پرنسپل مہاراشٹرا کالج، ممبئ) نے فرمائی اور نظامت کے فرائض پروفیسر محمد عالم ندوی صاحب نے بخوبی انجام دئے،حضرت ناظم صاحب اور مولانا واضح رشيد صاحب (اطال اللہ بقائهم ) کا مختصر، جامع خطاب ہوا جس کا لب لباب یہ تھا "کہ تعلیم حاصل کریئے لیکن وہی تعلیم جو رب سے رشتے کو جوڑنے کا کام کرتی ہو، اپنے خالق سے ملانے کا سبب بنتی ہو اور انسان کے افکار کی صحیح رہنمائی کرتی ہو"اس بہترین پروگرام کے لئے مہاراشٹرا کالج کے تمام مینجمنٹ مبارک باد کے مستحق ہیں

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں