تازہ ترین

جمعرات، 23 نومبر، 2017

سراج مہدی کی والدہ کےانتقال پر سونیاگاندھی کا تعزیت نامہ !


سراج مہدی کی والدہ کےانتقال پر سونیاگاندھی کا تعزیت نامہ!

جونپورکلاں پور۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 23نومبر 2017)جونپور ۔کانگریس صدر سونیاگاندھی نے سابق ایم ایل سی کانگریس پارٹی کے ترجمان سراج مہدی کی والدہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبہ کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا ہے،محترمہ سونیا گاندھی نے مرحومہ کے بیٹے سراج مہدی کے نام ارسال کردہ مکتوب میں کہا کہ آپ کی والدہ کےانتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا۔واضح رہے آج سونیاگاندھی کے نمائندے آل انڈیا کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری کشوری لال شرما صبح تقریبا گیارہ بجے سراج مہدی کےگھر کلاں پور سونیاگاندھی کا تعزیت نامہ لیکر پہنچے ۔جن کا اترپردیش کانگریس پارٹی کے ممبر جناب آفتاب خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ سورا پور چوراہے پر پرجوش استقبال کیا ۔اسکے بعد آفتاب خان کی قیادت میں سونیاگاندھی کے نمائندے کا قافلہ سراج مہدی صاحب کے گھر پہنچا اور سونیاگاندھی کا تعزیت نامہ سراج مہدی کو سونپا ۔ پریس کانفرنس میں یو این اے نیوز کے نمائندے رشید خان کے ایک سوال کے جواب میں کہا یوگی جی نگر پنچایت میں جس لیول پر اتر کرکام کررہے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ انکے کام کی قلعی کھل گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad