جونپور نگر پالیکا کے کٹگھرا وارڈ وٹرلسٹ سے نام غائب ہونے سے انتظامیہ پر بھڑکے عمران بنٹی انتخاب کوردکرانے کی اپیل
جونپور۔رپورٹ اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 29نومبر2017)آج ریاست اترپردیش میں نگر پنچایت الیکشن کے آخری مرحلے کے 26اضلاع میں ووٹنگ کو لیکر معاملہ بہت گرم رہا ہے ایسا ہی معاملہ جونپور ضلع کے مختلف نگر پالیکاؤں میں ووٹنگ کے دوران دیکھنے کوملا ۔جونپورنگرپالیکا کے کٹگھرا وارڈ میں بہت سے ووٹرز کے نوٹرلسٹ میں کٹنے کی وجہ سے لوگ الیکشن انتظامیہ پر بھڑک اٹھےواضح رہے ال آنڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کی امیدوار شکیلہ بانوں کے صاحب زادے عمران بنٹی صدر مجلس جونپور معاملے کی خبر پاتے ہی کٹگھرا وارڈ پولنگ بوتھ پہنچ کر انتظامیہ سے انتخاب رد کرانے کی مانگ کرنے لگے اسی بات کو لیکر معاملہ بگڑگیا۔خبر پاتے ہی موقع پر پولیس کے اعلی افسران پہنچے، لیکن عمران بنٹی اپنی بات پر اڑے رہے مانگ پوری نہ ہونے پر عمران بنٹی پولیس کے اعلی افسران سے بھی بھڑ گئے نوک جھونک ہونکے کے بعد انتظامیہ نے پورے معاملے کی جانچ کر کے کاروائی کرنے کا بھروسہ دلایا تب جاکر معاملہ قابو میں آیا واضح رہے اسی طرح سے ملہنی اسمبلی حلقہ سے ممبراسمبلی وسابق رکن پارلیمان پارس ناتھ یادو سمیت انکے پورے خاندان کا بھی نام ووٹرلسٹ سے غائب رہا ۔جسکو لیکر پارس ناتھ یادو پریس کانفرنس کے ذریعے یوگی حکومت پر خوب برسے ۔اسی طرح شاہ گنج نگرپالیکا میں پروتی دیوی کا ووٹ فرضی طریقے سے پڑگیا ، پروتی دیوی ووٹ دیۓ ہوئے بغیر پولنگ سے مایوس ہوکر لوٹ گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں