ڈاکٹر آفتاب احمد کو شعبۂ اردو بنارس یونیورسٹی کا نیا صدر منتخب کیاگیا!
بنارس،رپورٹ،اسماعیل جونپوری(یو این اے نیوز2نومبر 2017 )اردو کے معروف ماہر ادیب،نقاد ، ریسرچرس اور شعبۂ اردو بنارس ہندو یونیورسٹی کے استاذ ، ڈاکٹر آفتاب احمد آفاقی کو ملک کی ممتاز یونیورسٹی بنارس ہندو یونیورسٹی ،کے شعبۂ اردو کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ کی جانب سے ایک استقبالیہ پروگرام منعقد کیا گیا جس میں اردو، فارسی اور عربی کے اساتذہ، ریسرچ اسکالرز اور طلبہ کے علاوہ شہر کے معززین نے شرکت کی۔نمائندوں سے بات کرنے کے دوران ڈاکٹرآفاقی نے کہا کہ شعبۂ اردو کے طلبہ و طالبات میں شعری وادبی ذوق کے پہلو بہ پہلو تحقیق و تنقید کا شعور پیدا کرنا ہماری اولین ترجیحات ہوگی

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں