این ٹی پی سی حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 21 پہنچی، سوسےزائد بری طرح زخمی!
رائے بریلی (یواین اے نیوز 2نومبر2017) رائے بریلی کے این ٹی پی سی پلانٹ یونٹ میں بوائلر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے اور 100 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں.واقعے کے بعد، امیٹھی رکن ممبر آف پارلیمنٹ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے سورت کادورہ چھوڑ کر رائے بریلی کے لئے روانہ ہوگئے ہیں. واضح رہے کہ راہل گاندھی گجرات میں تین روزہ دورے پر گئے تھے.حادثے میں این ٹی پی سی کے تین اے جی ایم کی موت کی خبر ہے. ہلاک ہونے والوں میں اترپردیش، بہار اور مدھ پردیش کے لوگ شامل ہیں.واضح ہوکہ بدھ کی شام قریب پانچ بجے یہ حادثہ پیش آیا،شروعاتی جانچ میں یہ بتایا گیاہے کہ بوائلر کے نیچے جلنے والی آگ کی راکھ پائپ سے باہر نہیں نکل سکی جسکی وجہ سے پائپ میں گیس بننے کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ ہوا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں