مین پوری : معائنہ کے نام پر محض خانہ پری کی جا رہی ہے: ڈی، ایم
مین پوری،رپورٹ،حافظ محمد ذاکر (یواین اےنیوز1نومبر 2017) ضلع مجسٹریٹپردیپ کمار نے آج ضلع میں زیر تعمیر کاموں کا جائزہ لینے کے دوران حلقہ تعلیم افسر کے دفتر جاگیر کا اچانک معائنہ کرنے پر دفتر سے غائب ،جگبیر ،سبودھ ، کمپیوٹر آپریٹر راہل، اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ وپن وغیرہ کی تنخواہ رو کے جانے اور ان سے وضاحت طلب کر نے کا حکم جاری کیا ، انہوں نے غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ بنیادی تعلیم کی سطح میں کوئی بہتری نہیں ہو رہی ہے . مسلسل ہدایات کے باوجود، اساتذہ، محکمہ تعلیمات کے ملازمین کام کو بہتر بنانے کے لئے کام نہیں کررہے ہیں،مزید یہ کہ تعلیمی افسر کی طرف سے مقرر ہ معیار کے مطابق اسکولوں کا معائنہ بھی نہی کیا جا رہا ہے،. معائنہ کے نام پر محض خانہ پری کی جا رہیہے، انہوں نے دفتر سے غائب ،اے بی، ایس، اے منیندر کمار سے بھی وضاحت حاصل کرنے کی ہدایت دی. انہوں نے دفتر میں رکھی ٹوٹی الماری بے ترتیب رکھی کتابوں گندی پڑے گدوں تخت کو دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بنیادی تعلیم افسر دفاتر کا معائنہ کریں ا قر تمام کاغزات و اشیاء کی بھی مناسب دیکھ بھال کرائیں . انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرشدی اسکولوں میں نقل کے واقعہ اخبارات میں شائع ہو رہے ہیں ،جو قابل مذمت ہے،انہوں نے ضلع بنیادی تعلیم افسر کو ہدایت کی کہ کیس کی تحقیقات کر مجرم اساتذہ کی معطلی کی کارروائی کی جائے.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں