شیعہ نیتا وسیم رضوی نے کی شری شری روی شنکر سے ملاقات، کہا 2018میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیراتی کام شروع ہوجائےگا۔
دہلی(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017)بابری مسجد کے مسئلے کو عدالت کے باہر سلجھانے کو لیکر شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی اور شری شری روی شنکر نے ملاقات کی۔اس معاملے میں دونوں کے درمیان قریب ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی،ملاقات کے بعد رضوی نے مسجد کو متنازعہ زمین میں بنائے جانے کے اپنے سابقہ بیان کو دہرایا،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تنازعہ کو سلجھانے کےلئیے بات چیت کافی آگے بڑھ چکی ہے۔اور 2018میں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیراتی کام شروع ہوجائےگا۔وسیم رضوی نے کہا کہ فیض آباد ضلع کے ایودھیا شہر میں رام جنم بھومی پر ہی مندر بننا چاہئیے۔شیعہ وقف بورڈ بھی اس معاملے میں ایک پارٹی ہے،کیونکہ بابری مسجد شیعہ مسجد تھی، اتنے سالوں تک چپی سادھے رکھنے کے سوال پر رضوی نے کہا کہ ہم اتنے دنوں خاموش رہے اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارا حق نہیں ہے۔رضوی نے کہا کہ کچھ ملاؤں کو چھوڑ کر عوام متنازع مقام پر مندر بنانے کی خواہش مند ہے۔عوام قتل عام نہیں چاہتی،ان ملاؤں کی ہمیں فکر نہیں ہے،جوفساد کی بات کرتے ہیں،پورا ملک تشدد نہیں چاہتا،بات چیت کے ذریعے ہی اس مسئلے کا حل چاہتاہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں