لال گنج نگر پنچایت انتخابات کے لئیے اب تک 53 فارم فروخت۔
لال گنج،رپورٹ مقصود احمد اعظمی(یواین اے نیوز 31اکتوبر2017)لال گنج نگر پنچایت انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے تیسرے دن تک کل 53 فارم فروخت کئے جاچکے ہیں. اس سے لگتا ہے کہ اس بار انتخابات میں کافی دلچسپی دیکھنے کو ملے گی. 22 نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے انتخابات کی نامزدگی کا فارم 6 نومبر تک بھرا جائے گا. لال گنج تحصیل کمپلیکس میں ذیلی ضلع مجسٹریٹ دفتر پر صدر کے عہدے کے لئے اور تحصیلدار دفتر میں رکنیت کے عہدے کے لئے فارم فروخت کیا جا رہا ہے. ریٹرننگ آفیسر ابھے کمار مشرا اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کی نگرانی میں صدر کے عہدے کے لئے اتوار کو 5 اور پیر کو 5 فارم بکے تھے جبکہ منگل کو صدر کے عہدے کے لیے کوئی فارم نہیں بکا. اسی طرح رکنیت کیلئے اتوار 5، پیر کو 25 اور منگل کو 13 فارم فروخت کئے جا چکے ہیں.اس طرح کل ملا کر صدر کے عہدے کے لئے اب تک 10 اور رکنیت کے عہدے کے کل 43 پرچہ نامزدگی فروخت کئے جا چکے ہیں.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں