مدرسہ سیدنا بلال میں فائزین طلباء کے ما بین تقسیم انعامات
لکھنؤ،رپورٹ،انس ندوی(یواین اےنیوز29اکتوبر2017)شہر کے معروف و مشہور مدرسہ اور دار العلوم ندوة العلماء کی شاخ مدرسہ سیدنا بلال میں طلباء کی جانب سے شائع ہونے والے ہفت روزہ خبر و نظر میں جاری کوئز (سوالات) کے صحیح جوابات دینے والے طلباء کو بدست حضرت مولانا اسد اللہ صاحب ندوی دامت برکاتہم (استاذ مدرسہ ھذا و امام و خطیب مسجد مدار بخش ) قیمتی انعامات سے نوازا گیا ، اس موقع پر مولانا دامت برکاتہم نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں صحافتی سرگرمیوں اور مقابلوں میں شریک ہونے کی ترغیب دی ، تقریب میں مشرف خبر و نظر مولانا زین الحق ندوی ، مولانا سلمان ندوی ، مولانا انس ندوی خیرآبادی کے علاوہ جملہ اساتذہ و طلباء موجود تھے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں