تازہ ترین

اتوار، 29 اکتوبر، 2017

بلدیاتی انتخاب کی تاریخ مقرر ہو تے ہی دعویدار وں کی مہم تیز


بلدیاتی انتخاب کی تاریخ مقرر ہو تے ہی دعویدار وں کی مہم تیز 
بھوگاؤں ،مین پوری،حافظ محمد ذاکر بلدیاتی انتخاب کی تاریخ مقرر ہو تے ہی دعویداروں کی انتخابی مہم نے تیزی پکڑ لی ہے ،گزشتہ دنونگر پنچایت بھوگاؤں کی سیٹ کو لیکر کشمکش تھی ،کہیں یہ سیٹ آزاد یا پسماندہ سماج کے لئے مخصوص نہ کر دی جائے ،اسی وجہ سے امید وار ۲ ؍ روز کے لئے خاموشی اختیار کئے ہو ئے تھے ،اب سیٹ کو لے کر قیاس آرائیوں کا دور ختم ہوگیا ،اب نگر پنچایت کی سیٹ دلت سماج کے لئے ہی مخصوص رہے گی ،اسی ضمن میں دلت سماج سے تعلق رکھنے والے مدن کمار عرف خرانہ سر نے اپنی انتخابی مہم کو مزید تیز کر دیا ،آج انہو نے قصبہ کئی محلوں میں اپنے حامیان کے ساتھ ووٹ مانگے ،محلہ مشرانہ ،محلہ جگت نگر میں برہمن سماج سے ووٹ کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی لیں ،اسی موقعہ ہمارے نمائندے حافظ محمد ذاکر سے ملاقات میں ،مدن کمار نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا موجودہ وقت میں سیاست کو لوگ شک کی نظر سے دیکھنے لگے ہیں لیکن اگر اس شخص کی پالیسی اور نیت دونوں صاف ہو تو سیاست بھی سماجی خدمت کا مضبوط ذریعہ ہو سکتی ہے،مدن کمار نے کہا کہ میں گزشتہ 13 سالوں سے نیشنل انٹر کالج بھوگاؤں میں طبیعیات کے ترجمان کے عہدے پر تعینات ہوں اور آنے والے اگلے 20 سالوں تک میں نیشنل انٹر کالج میں تعینات رہوں گا. والدین کے گزرنے کے بعد میرا خود کا کوئی خاندان نہیں ہے بھو گاؤں ہی میرا گھر ہے اور بھوگاؤں ہی میرا خاندان ہے،.میرے لئے سیاست میں آنے کا مقصد پیسے کمانا یا کیریئر بنانا نہیں ہے حکومت مجھے اتنا تو دیتی ہی ہے کہ میں اپنا خود کا خرچ چلا سکوں،نگر پنچایت الیکشن لڑنے کے پیچھے میرے مندرجہ ذیل مقصد ہیں۔،صاف وشفاف سیاست کا آغاز کرنا،بدعنوانی سے پاک سیاست کی شروعات کرنا. ذات، مذہب سے ہٹ کر سماجی خدمات کو ترجیح دینا ،لوگوں کے حق کے لئے جینا مرنا ،یہ ہمارا نصب العین ہے ،اگر آپ سب کو لگتا ہے میں قصبہ کے لئے، قصبہ کی عوام کے لیے کچھ مختلف کر سکتا ہوں تو اس انتخاب میں میرا تعاون دیں ،خاص کر ہمارے نوجوان کیونکہ نوجوانوں کے بغیر تبدیلی مشکل ہی نہیں ناممکن ہے 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad