تازہ ترین

اتوار، 29 اکتوبر، 2017

کون روکے گا یہ کھیل؟


کون روکے گا یہ کھیل؟ 
تحریر،آبشار الدین
آئے دن ملک میں نئے نئے واقعات رونما ہورہے ہیں ان واقعات میں روزانہ کئ کئ جانیں بےجا قربان ہورہی ہے اب اس ملک میں انسان کی خون کی قیمت جانوروں کے خون سے بھی ارزاں ہو چکی ہے کہیں اخلاق کا قتل ہورہاہے تو کہیں پہلو خاں کا تو کبھی حافظ جنید موت کے سوداگروں کے ہتھے چڑھ جاتےہیں تو کہیں بیباک صحافیہ گوری لنکیش کو موت کے نیند میں سلا دیا جاتاہے تو کہیں صحافی کی آواز دبانے کے لئے فرضی مقدمہ پھنسا دیا جاتاہے خیر یہ تو وہ خبریں ہیں جو ہم تک میڈیا کے ذریعہ موصول ہوئیلیکن بہت ساری وہ بھی خبریں ہیں جو ہم تک پہونچنے سے پہلے معدوم ہوجاتی ہےاور ان خبروں کا تعلق ان طبقہ سے ہوتا ہے جن کا سماج میں اپنی کوئ پہچان نہیں ہوتیاور سرمایہ دار طبقہ ان کی مفلسی اور بے کسی اور کم علمی کا ہمیشہ فائدہ اٹھانے کی کوشس کرتے ہیں اور اس حد تک گرجاتے ہیں کہ ان کی جان سے سودا کرنے سے بھی گریز نہیں کرتےجی ہاں روزانہ کئ واقعات ہمارے سامنے سے گزرتے ہیں لیکن ہم اس پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں سمجھتے اپنے آپ سے یہ کہ کر دل کو تسلی دے دیتے ہیں اس سے ہمارا کیا تعلق تو اس کا تعلق آپ سے ہے کیونکہ ہم نےآپ کو ان کے خوشی میں دیکھا ہے ان کے غمی میں دیکھا ہے یہاں تک ان کے جنازے میں بھی دیکھاہےنہیں دیکھا ہے تو اس وقت نہیں دیکھا ہے جب یہ کسی سرمایہ دار کے ہتھے چڑھے تھےکبھی کسی بھیڑ کے زد میں آئے تھے کب تک آپ ان مٹھی بھر طبقہ سے ڈرڈر کے جیئیں گے آپ اٹھیے آپ بیدار ہوئیےنہیں تو وہ دن بھی دور نہیں کہیں آپ کا بھی نمبر لگ گیا ہو!

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad