جمعیۃ علماء مہاراشٹرکے اولین صدر حکیم فصیح اللہ خان اعظمی نور اللہ مرقدہ کی صاحبزادی کا انتقال اور بہو زیر علاج
ممبئی(یواین اےنیوز30اکتوبر2017)جمعیۃ علماء مہاراشٹر جو صوبہ مہاراشٹر کی تشکیل 1961سے پہلے صوبہ بمبئی کے نام سے جانا جاتا تھا ،اس وقت کی جمعیۃ علماء صدر محترم حکیم فصیح اللہ خان اعظمی نور اللہ مرقدہ جو پہلے صوبہ بمبئی کے صدر کہلاتے رہے پھر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے اولین صدر منتخب ہوئے اورموصوف کے اپنے دور کی مسلم لیڈر شپ سے گہرے مراسم تھے اور ان کے وقار کا یہ عالم تھا کہ بمبئی کی مقتدر سیاسی شخصیتیں ان سے ملاقات کے لئے جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے دفتر میں آیا کرتی تھیں ،حج کمیٹی کے اہم رکن اور اس کے روح رواں تھے،شیخ الاسلام حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنیؒ کے خلیفہ بھی تھے۔گزشتہ کل مرحوم کی صاحبزادی رفعت بیگم صاحبہ( انتہائی دیندار علماء سے محبت کرنے والی تھیں) اللہ رب العزت کو پیاری ہوگئیں(انا للہ وانا الیہ راجون)حکیم موصوف کے بیٹے مجیب خان کی اہلیہ عالیہ بیگم صاحبہ ( جو انجمن اسلام وی ٹی میں انگلش اسکول میں پرنسپل تھیں )گزشتہ کئی دنوں کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے ذمہ داران مولانا مستقیم احسن اعظمی ،جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی ،لیگل سیل سکریٹری جناب گلزار احمد اعظمی و اراکین حکیم صاحب کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔نیز جمعیۃ علماء جملہ شاخوں ،ائمہ مساجد ،ذمہ داران مدارس عربیہ اور عامۃ المسلمین سے مرحومہ کے ایصال ثواب کے اہتمام اور محترمہ عالیہ بیگم کے لئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں