تازہ ترین

پیر، 30 اکتوبر، 2017

ہندوستان کو ہندو راشٹر بتانا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں: مولاناآفتاب اظہر صدیقی


ہندوستان کو ہندو راشٹر بتانا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں: مولاناآفتاب اظہر صدیقی
منگلور(یواین اےنیوز30اکتوبر2017) گذشتہ کل اخبارات میں شائع شدہ موہن بھاگوت کے اس بیان کا جواب دیتے ہوئے جس میں اس نے بھارت کو ہندو راشٹر اور ہر ہندوستانی کو ہندو بتایا ہے‘مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا کہ کسی کا ہندوستان کو ہندو راشٹر بتانا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت جیسے لوگ ملک میں اخوت و بھائی چارگی کا ماحول نہیں دیکھنا چاہتے، ان کی ہر بات سے فتنہ ابھرتا ہے اورہر بیان سے زہر۔ مولانا نے مزید کہا کہ جو لوگ کل آزادی کی لڑائی میں انگریزوں کی چاپلوسی کرنے والے اور ملک کے غداروں کے ساتھ کھڑے رہنے والے تھے آج وہی لوگ ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کی بات کرتے ہیں۔ بھگوادھاریوں اور سنگھیوں کی بیان بازیاں قابل گرفت ہیں، عدلیہ کو چاہیے کہ وہ ایسے لوگوں پر شکنجہ کسے اور ان کی زبانوں کو مقفل کرے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل اندور کے چمن باغ میدان میں کالجوں کے طلبہ اور اساتذہ کے پروگرام ’’شنگھناد‘‘ میں تقریر کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان ہندو راشٹر ہے اور جیسے جرمنی میں رہنے والا ہر شہری جرمن،امریکہ میں رہنے والا امریکی ہے ویسے ہی ہندوستان میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے۔ دوسرے شق کا جواب دیتے ہوئے راشٹریہ علماء کونسل یوتھ فرنٹ کے نائب صدر مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے کہا کہ ہندوستان میں بسنے والا ہر شہری ہندوستانی،بھارتی یا انڈین ہے نہ کہ ہندو۔ اس موقع پر مولانا تنویر صدیقی مظاہری ترجمان آل انڈیا مجلس صدائے حق، مفتی عبدالقادر قاسمی، مفتی محمد ثاقب قاسمی نے بھی موہن بھاگوت کے بیان کی مذمت کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad