تازہ ترین

پیر، 30 اکتوبر، 2017

راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی ،جونپور ضلع یوتھ صدر رہے اقرار احمد مرحوم کے گھر تعزیت کے لئےپہنچکر اہل خانہ سے کی ملاقات!


راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر عامر رشادی ،جونپور ضلع یوتھ صدر رہے اقرار احمد مرحوم کے گھر تعزیت کے لئےپہنچکر اہل خانہ سے کی ملاقات!
جونپور،رپورٹ،اسماعیل عمران جون پوری(یو این اے نیوز 30اکتوبر 2017)راشٹریہ علماء کونسل کے جونپور ضلع یوتھ صدر اقرار احمد کا ایک روز قبل رات دو بج انتقال ہوگیا تھا ۔انکی اس ناگہانی موت کی خبر جب علماء کونسل کے کارکنوں اور زمہ داروں کو ملی تو سب کے سب سن رہ گئے تھے ۔جنکی تدفین میں ضلع بھر کے سماجی وسیاسی لوگوں نے شرکت کی تھی ۔جس وقت مرحوم کی تدفین ہورہی تھی پارٹی کے قومی صدر مولانا عامر رشادی اور انکے بیٹے طلحہ رشادی پارٹی کے کام سے سفر پر تھے جنکا اسوقت حاضر ہونا مشکل تھا ۔لہذا اج مولانا رشادی سمیت پارٹی کے سیکڑوں کارکن نے اقرار مرحوم کے گھر بدلاپور پڑاو پہنچکر اہل خانہ سے ملکر تعزیت پیش کی ۔اور مرحوم کی مغفرت کے لئے اللہ سے دعائیں کی اور اہل خانہ کو صبر کرنے کی تلقین کی، اور وہاں پر موجود سبھی لوگوں سے مرحوم کے حق میں دعا کرنے کو بھی کہا ۔مولانا نے کہا کہ ہمارے ضلع یوتھ صدر اقرار مرحوم پارٹی کے لئے اہمیت رکھتے تھے جنکے جانے کا غم ہم سبھی کو رہیگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad