تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں سلسلے میں علماء و ائمہ کی اہم میٹنگ جمعیۃ بلڈنگ میں کل
کانپور(یواین اےنیوز29اکتوبر2017) مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے زیراہتمام ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء، ائمہ، معززین شہر اور نوجوانوں کی ایک اہم میٹنگ آج مورخہ 30اکتوبر بروز پیربعد نماز عشاء متصلاًجمعیۃ بلڈنگ رجبی روڈ کانپور میں مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوگی جس میں بطور مہمان خصوصی مشہور عالم دین جمعیۃعلماء مہاراشٹر کے ناظم تنظیم حضرت مولانا مفتی سید محمد حذیفہ صاحب قاسمی شرکت فرمارہے ہیں۔ مجلس تحفظ ختم نبوت کے ارکان مولانا انیس الرحمان قاسمی اور مولانا فرید الدین قاسمی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتلایاکہ تمام ائمہ، علماء خصوصا جاجمؤ کے تمام ائمہ مساجد کو دعوت نامہ بھیجنے کی کوشش کی گئی ہے، کسی وجہ سے دعوت نامہ نہ پہنچ سکے تو اس خبر کو دعوت نامہ سمجھ کر وقت مقررہ پہ میٹنگ میں شرکت فرمائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں