بھو گاؤں میں محرم الحرام کا آغاز: الم کا جلوس نکالا گیا، حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت کو یاد کیا گیا
بھو گاؤں حافظ محمد ذاکر(یو این اے نیوز 28جون 2025)اسلامی نیا سال کا آغاز ہوتے ہے ہندپاک میں ماتمی ماحول قائم ہو جاتا ہے، لوگ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کو یاد کر کے ماتم میں ڈوب جاتے ہیں،، ہمارے قصبہ میں بھی صدیوں سے یہ روایت چلی ارہی ہے،،ہمارے یہاں محرم الحرام کی پہلی تاریخ کو رات گئے ماتمی دھنوں کے ساتھ ا لم کا جلوس نکالا گیا۔
محرم کی پہلی تاریخ کو نکلنے والے الم کے صدر شکیل احمد انصاری کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر محلہ کریانیم، عاشق کی کوٹھی، بڑا بازار، جامع مسجد، جین مندر سے ہوتا ہوا پیپل منڈی پہنچا۔ پیپل منڈی میں ڈاکٹر ایاز منصوری نے بتایا آج کی دن یعنی یکم محرم کو مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروق رضي اللہ کو شہید کیا گیا تھا ،جنہو نے اپنی خلافت میں عدل و انصاف کی مثالیں قائم کیں،کئی ملکوں پر فتح پاکر اسلامی نظم قائم کیا،
دنیا کو فوجی نظام دیا،حضرت عمر رضِی اللہ کا مقام بہت بلند تھا،نبیوں کے بعد اور مسلمانوں کے پہلے خلیفہ ابو بکر صدیق کے بعد مسلمانوں میں آپ کا مرتبہ سب سے بلند ہے، انھونے کہا کہ آج کی دن مسلمان قرآن خوانی کا اہتمام کرتا ہے، اور تمام شہدائے اسلام کو بخشتا ہے۔اس موقعہ پر ایاز منصوری نے سی او سٹی ،کوتوال بھو گاؤں ،و تمام علمداروں،تعزیہ داروں، و کمیٹی کے ذمہ داران کو پگڑی باندھ کر اعزاز سے نوازا۔
اس کے بعد جلوس پٹی گلی ہتھیا پور سے ہوتا ہوا اپنے مقام کریانیم پہنچا۔ جلوس میں سرکل آفیسر اور تھانہ صدر کوتوالی پولیس فورس کے ساتھ موجود رہے! اس موقع پر الم کے صدر شکیل انصاری، محرم کمیٹی کے صدر غیاث احمد، نائب صدر شاکر حسین، عارف انصاری، خزانچی ناظم حسین، سگریٹری گلزار احمد، جامع مسجد کے سربراہ شکیل عرف پھول میا سراج منصوری، احمد علی اسحاق منصوری، شاہنواز، توصیف و دیگر تعزیہ دران موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں