جماعت اسلامی ہند ورنگل کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس کا بذریعہ پوسٹر افتتاح
جماعت کے ذمہ دارن کی عوام سے کانفرنس میں شرکت کی اپیل
تلنگانہ،یو این اے نیوز 21دسمبر 2022(پریس ریلیز)جماعت اسلامی قلعہ ورنگل صوبہ تلنگانہ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان کانفرنس بعنوان "وَاَنِيْبُوْٓا اِلٰى رَبِّكُمْ" بتاریخ 26/ جنوری 2023ۓ ء بروز جمعرات ،بمقام : عیدگاہ چنتل ، ورنگل پر منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس کانفرس کا افتتاح بذریعہ پوسٹر اجرا ء۔ بتاریخ 21/ ڈسمبر 2022ء بروز چہارشنبہ بمقام قلعہ ورنگل گارڈن بدست مولانا رحمت اللہ شریف صاحب سابق امیر حلقہ جماعت اسلامی ہندآسامہوا۔ اس موقع پر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل سید اظہر الدین نے جماعت کے 75 سالہ جدو جہد پراللہ کا شکرادا کیا اور کہا کہ جماعت نے سماج میں امن و بھائی چارہ اور دعوت دین ، قرآن کا تعارف ، سیرت کا تعارف کرتی رہی۔
خدمت خلق کے ذریعہ بندگان خدا تک حتی المقدور کوشش کرتی رہی اور ان شاء اللہ کرتی رہے گی۔ اسی سلسلہ میں جماعت اسلامی ہند قلعہ ورنگل نے یہ فیصلہ کیاکہ جماعت کے تحت جو مثالی بستی کا تصور ہے اس پر عملی اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں ایک کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاکہ مثالی بستی کے تصور کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے۔اس کانفرنس میں سکریٹری جنرل جماعت اسلامی ہند ٹی عارف علی صاحب ، رمیز EK قومی صدر یس آئی او ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ حامد محمد خان ، جی آئی او اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران اس کانفرس سے خطاب کریں گے۔کانفرنس کے ضمن میں دوماہ مسلسل کانفرس کے انعقاد تک مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔
جس میں علماء ، دانشوران، معاشرےکے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ، نوجوانوں کے علاوہ خواتین و نوجوان لڑکیوں کے پروگرامس بھی ان شاء اللہ منعقد ہوں گے۔اس موقع پر سید اظہر الدین و جماعت سے وابستہ دیگر افراد نےعوام سے گزارش کی ہے کہ وہ کانفرس کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے بھر پور تعاون کریں اور پروگرام میں شرکت کر کانفرنس کو کامیابی سے ہمکنار کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں