سونالہ سنگرام پور ضلع بلڈانہ 16 مارچ
ذوالقرنین احمد
مدرسہ تعلیم القرآن اشرف نگرسونالہ سنگرام پور ضلع بلڈانہ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی دس روزہ آسان اور مسنون نکاح مہم کے تحت ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مولانا محمود بیگ صاحب اشرفی مہتمم مدرسہ تعلیم القرآن اشرف نگر سو نالہ نے تفصیلی گفتگو فرمائی دوران بیان آئے ہوئے مہمانوں سے آپ صل اللہ علیہ والہ و سلم کے طریقوں سے محبت اور اپنے معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانے کی ہدایت کی اور مسلم پرسنل لا بورڈ کا تعارف کرایا اور اس کی اہمیت اور ضرورت کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا
بعدہ مولوی محمد عرفان اشاعتی سنگرام پور نے بورڈ کی طرف سے آنے والی تجاویز پیش کی اور یہ ارادے کروایا کے ہر بستی میں ان دس دنوں میں کم سے کم ایک نکاح ایسا ہوجائے جس میں نہ جہیز لیا گیا اور نہ دیا گیا ہو
کورنر مٹینگ لی جائے اور مستورات کے جوڑ لیئے جائے
طلبہ اور طالبات کے جوڑ
اور جن حضرات کے نکاح ہونے والے ہیں ان حضرات کی ملاقات لی جائے
بیرادری کے جوڑ لیئے جائے
گلی گلی محلے محلے دیہات دیہات شہر شہر اس مہم کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کی فکر دلائی گئی ہے مفتی سمیع الدین صاحب اشرفی نے اس مجلس کی نظامت کی اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئےآسان اور مسنون نکاح مہم کو قرآن و حدیث کی روشنی میں اپنے مختصر خیالات کا اظہار کیا
اس مجلس کا اختتام مولانا محمود بیگ صاحب اشرفی سو نالہ کی دعا پر ہوا

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں