دیو بند،دانیال خان(یو این اے نیوز 23دسمبر 2020)پہاڑی علاقوں میں چل رہی برفیلی ہواؤں کی وجہ سے دیوبند علاقہ میں منجمد کرنے والی ٹھنڈ نے لوگوں کو گھروں کے اندر ہی رہنے کو مجبور کر دیا ہے۔
جس کے سبب بازار سنسان پڑے ہوئے ہیں صرف گرم کپڑوں اور جوتوں کے خریدار ہی بازار میں نظر آ رہے ہیں،وہیں دن میں دھوپ نکلنے کے باوجود سرد ہواؤں سے بچنے کے لئے لوگ سر سے پاؤں تک خود کو ڈھکنے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلنے کو مجبور ہیں،
سرد ہواؤں کے چلنے سے شہر و اطراف کے عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے،وہیں کسان مشرف عثمانی،پرشانت تیاگی اور سمیر چودھری کا کہنا ہے جتنی ٹھنڈ زیادہ ہوگی اتنا ہی گیہوں کی فصل کو فائدہ ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں