تازہ ترین

بدھ، 30 دسمبر، 2020

مسلمانو! اپنی بچیوں کی حفاظت کرو، ان کے دین و ایمان کی سلامتی چاہو: مفتی اظہار قاسمی

بیلوا، کشن گنج (یو این اے نیوز 30دسمبر 2020) بیلوا جامع مسجد میں مفتی اظہار قاسمی مہتمم دارالعلوم کشن گنج کی آمد پر بعد نماز مغرب دینی نشست کا انعقاد ہوا جس میں انہوں نے اصلاح معاشرے پر روشنی ڈالتے ہوئے حالات سے چوکنا رہنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی مخلوط تعلیم ہمارے بچوں اور بچیوں کے ایمان کو ضائع کر رہی ہے، 



انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی بالغہ بچیوں پر نظر رکھیں، انہیں بے پردہ اور بغیر محرم کے باہر نہ بھیجیں، نیز اسکول اور کالج کی تعلیم بھی مکمل نگرانی میں ہونی چاہیے، آج کے دور میں پیار محبت کے جال میں گرفتار ہوکر بچیاں اپنے دین و ایمان سے بھی ہاتھ دھو لیتی ہیں، کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جنہیں سن کر حیرت کے ساتھ افسوس بھی ہوتا ہے کہ آخر ایسا کیوں کر ہوا؟


 مسلم بچیوں کو غیر مسلم لڑکوں کے چنگل سے بچانے کی ضرورت ہے۔ مفتی اظہار نے کہا کہ حدیث میں آیا ہے کہ ایک زمانہ ایسا آئے گا جس میں لوگ صبح مسلمان ہوں گے اور شام کو کافر اور شام کو مسلمان ہوں گے اور صبح کو کافر۔ آج وہی دور چل رہا ہے، بہت سے لوگ اور خاص کر خواتین اپنی زبان سے ایسے الفاظ نکال دیتی ہیں کہ دائرہئ اسلام سے خارج ہوجائیں، اور انہیں احساس تک نہیں ہوتا۔ مفتی اظہار نے حدیث کے حوالے سے کہا کہ میاں بیوی آپس میں زنا کریں گے،


 اس کو سمجھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض دفعہ شوہر اور بیوی کے درمیان طلاق ہوجاتی ہے اور وہ ڈر کے مارے سماج اور معاشرے سے اس طلاق کو چھپائے رکھتے ہیں اور میاں بیوی کی طرح ہی زندگی گزارتے ہیں، تو ایسے میں وہ زناکاری ہی کرتے ہیں۔ ان سبھی باتوں کی معلومات ہونی ہر کس و ناکس کے لیے ضروری ہے؛ لہذا محلہ محلہ میں اصلاح معاشرہ کی تقریب کے انعقاد کی ضرورت ہے۔ مولانا نور الزماں رحمانی امام و خطیب جامع مسجد بیلوا و صدر مجلس علمائے ملت بیلوا یونٹ نے کہا کہ ان شاء اللہ بیلوا میں مجلس خواتین ملت کی یونٹ کے ذریعے خواتین میں اصلاح معاشرہ کے پروگراموں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad