تازہ ترین

جمعرات، 10 دسمبر، 2020

بیرون ملک سرگرم 16 غیر مسلم خالصتان حامیوں کے خلاف فردجرم دا ئر

نئی دہلی، (یو این اے نیوز 10 دسمبر 2020) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے بیرونی ممالک میں سرگرم غیر مسلم16خالصتان حامیوں کے خلاف ’سکھ فور جسٹس‘ معاملے میں یہاں خصوصی عدالت میں فردجرم دا ئر کی ہے۔



این آئی اے نے آج کہا کہ ان تمام پر ’ریفرنڈم 2020‘ کے بینر کے تحت ’خالصتان‘ کے لئے سوچی سمجھی سازس کے تحت مہم چلانے کا الزام ہے۔ تمام ملزمین کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ اور انسداد غیرقانونی سرگرمیوں ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔


جانچ میں پتہ چلا کہ علیحدگی پسند تنظیم سکھ فور جسٹس نے انسانی حقوق کی وکالت کے نام پر یہ تنظیم بنائی ہے اور امریکہ، کناڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک میں اس کے دفتر بنائے۔ یہ خالصتان کی حمایت کرنے والے دہشت گرد وں کی اہم تنظیم جو پاکستان سمیت غیرملکی سرزمین سے کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم سوشل میڈیا پر سرگرم ہے اور ملک کے خلاف مذہب اور شعبہ کی بنیاد پر غداری کی مہم چلاتی ہے۔


ملزمیں مین گرپٹونٹ سنگھ پنو، اوتار سنگھ پنو، گرپریت سنگھ باغی، ہرپریت سنگھ، ہردیپ سنگھ نجر اور پرمجیر سنگھ وغیرہ اہم ہیں۔گرپٹونت سنگھ، ہردیپ سنگھ اور پرمجیت سنگھ کو پہلے سے ہی انسداد غیرقانونی سرگرمی ایکٹ کے تہت دہشت گرد اعلان کیا جاچکا ہے۔ معاملہ کی آگے کی تفتیش جاری ہے۔

یو این آئی۔کے ان پٹ کے ساتھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad