تازہ ترین

جمعہ، 27 نومبر، 2020

علاقائی پولس افسرنے چیکنگ کے دوران بغیر ماسک والوں سے جرمانہ وصولہ

 مین پوری ۔حافظ محمد  ذاکر (یو این اے نیوز 27 نومبر 2020)علاقائی پولس افسر (سی،او) کوتوالی پہنچے جہاں انہو نے کوتوالی معائنہ کیا،ااور کوتوالی میں موجود اپنے اپنے مسائل کو لیکر بیٹھے فریادیو ں کی فریاد کو سنا، فریادیوں کے مسائل کو جلد حل کر نے کی یقین دہانی کرائی،مزید یہ کہ متعلقہ پولس اہلکار کو جلد فریادیوں کے مسائل کو ازالہ کر نے کی ہدایت کی۔



جمعرات کے روز علاقائی پولس افسر امر  بہادر نے پولیس اسٹیشن بھوگاؤں میں خواتین کی ہیلپ ڈیسک کا معائنہ کیا،اوران لوگوں کے مسائل بھی سنے جو تھانے میں شکایت لے کر آئے تھے، متعلقہ سب انسپکٹرز اور  کوتوالی انچارج کو فریادیوں کے مسائل کے تدارک کے لئے ضروری ہدایت دیں۔ کوتوالی معائنہ کے بعد سی او امر بہادر کوتوالی انچارج انسپکٹر پہوپ سنگھ کے ہمراہ بس اسٹینڈ   پہنچے،


جہاں انہو نے گاڑیوں کی چیکنگ کی، بغیر ہیلمٹ کے اور بغیر کاغذات کیتقریبا 168 افراد کا آن لائن چالان کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ بغیر ماسک کے سفر کر رہے  تقریباً 20 افراد کے چالان کاٹ کر 10 ہزار روپے   بطور جرمانہ بھی وصول کیا۔


اس موقع پر سب انسپکٹر بھو پیندر سروہی، جتیندر سنگھ، وغیرہ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad