پٹنہ ،(یو این اے نیوز 3نومبر 2020)بہار کی 243 اسمبلی کی بقیہ 172 میں سے 94 سیٹوں پر دوسرے مرحلہ میں منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کے مابین صبح سات بجے سے ہونگے چیف الیکشن افسر سنجے کمار سنگھ نے سموار کو یہاں بتایاکہ 03 نومبر کو عام طور پر ووٹنگ کا وقت صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک رہے گا۔ لیکن انتظامی وجوہات کی بناپر کھگڑیا کے بیلدور اور الولی اسمبلی حلقہ ، دربھنگہ ضلع کے کوشیشور استھان اور گوڑا بورام اسمبلی حلقہ ، مظفر پور ضلع کے مینا پور ، پارو اور صاحب گنج اور ویشالی ضلع کے راگھو پور اسمبلی حلقہ میں ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چار بجے تک ہوگی ۔
مسٹر سنگھ نے بتایاکہ پر امن ووٹنگ کیلئے سیکوریٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ اس مرحلہ میں ویب کاسٹ والے ووٹنگ مراکز کی تعداد 3548 ہے ۔ وہیں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگ اور معذوروں کیلئے 20240 پوسٹل بیلٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پٹنہ سیٹی اسمبلی حلقہ میں 80 سال سے زائد عمر کے بزرگوں اور معذور ووٹروںکو گھر سے پولنگ مراکز تک آنے ۔
جانے کیلئے پہلی بار آن ڈیمانڈ ٹیکسی سروس دہندہ کمپنی اوبر کے ذریعہ مفت ٹرانسپورٹ سروس دستیاب کرائی جارہی ہے ۔
واضح رہے اس قبل 243 سیٹوں میں سے پہلے مرحلےمیں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر انتخاب ہوچکے ہیں،جبکہ آج 172 سیٹوں میں سے 94 سیٹوں پر انتخاب ہونے جارہے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں