تازہ ترین

ہفتہ، 3 اکتوبر، 2020

ڈاکٹر پرویز عالم اور مولوی آصف رضا ایم آئی ایم چھوڑ کر راشٹریہ علماء کونسل میں شامل

پوٹھیا، کشن گنج  (مظہر ربانی) بہار کے اسمبلی انتخابات ۰۲۰۲ء؁ میں الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھنے والے ڈاکٹر پرویز عالم شیرشاہ وادی نے ایم آئی ایم کا دامن چھوڑ کر راشٹریہ علماء کونسل کی رکنیت حاصل کرلی ہے؛ واضح رہے کہ راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی صدر فردوس احمد پرنس کا طوفانی دورہئ بہار ابھی جاری ہے،

 اسی اثنامیں فردوس احمد نے ضلع کشن گنج کا دورہ بھی کیا جہاں راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی انچارج مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے ان کی ملاقات کئی اہم لوگوں سے کرائی۔ ڈاکٹر پرویز عالم (گلگلیا پُل) جو پہلے ایم آئی ایم سے الیکشن لڑنے کے دعویدار تھے، فردوس احمد پرنس سے مل کر راشٹریہ علماء کونسل میں شامل ہوگئے ہیں اور ایم آئی ایم کو الوداع کہہ دیا ہے، ڈاکٹر پرویز عالم کا ماننا ہے کہ ان کی شیرشاہ وادی قوم کے ساتھ تمام سیاسی پارٹیوں نے ناانصافی کی ہے اور وہی رویہ ایم آئی ایم کا بھی دیکھنے کو مل رہا ہے؛

 لہذا ہم ایسی پارٹی میں شامل کیوں رہیں جہاں صرف ہمارا استحصال ہورہا ہو، انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سوچ سمجھ کر ایم آئی ایم کو چھوڑا ہے اور راشٹریہ علماء کونسل جو ایک پارٹی ہی نہیں، بلکہ جاں بازوں کی ایک تحریک ہے اس میں شامل ہوا ہوں۔ اسی موقع پر مولوی آصف رضا (بھوٹاتھانہ) نے بھی راشٹریہ علماء کونسل میں اپنی شمولیت درج کرائی، مولوی آصف رضا کو راشٹریہ علماء کونسل پوٹھیا بلاک کا ”مشیر کار“ منتخب کیا گیا۔فردوس احمد پرنس نے کہا کہ راشٹریہ علماء کونسل آنے والے دنوں میں پورے سیمانچل پر اپنی پکڑ مضبوط کرے گی اور سیمانچل کی ترقی کی لڑائی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ 

اس موقع پر راشٹریہ علماء کونسل کے صوبائی نائب صدر محمد توحید انصاری اور صوبائی انچارج مولانا آفتاب اظہر صدیقی نے ڈاکٹر پرویز عالم اور مولوی آصف رضا کا ہار پہناکر استقبال کیا۔ موقع پر موجود لوگوں نے دونوں شخصیات کو مبارکباد پیش کی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad