فاربس گنج (ارریہ )( یو این اے نیوز 19 اکتوبر 2020)بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ مسلمان کے لئے ہندوستان سے اچھا کوئی ملک نہیں ہے، انہوں نے لوگوں کو اس انتخابات میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی .انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے بی جے پی کے لئے ووٹ کریں .
بی جے پی کے تین اسٹار پرچارک رہنماؤں نے ارریہ ضلع میں فاربس گنج سیٹ پر پارٹی کا پرچار کرنے پہنچے ، بہار کے ڈپٹی وزیراعلی سشیل مودی اور ایم پی پریدیپ سنگھ نے بھی انتخابی اجلاس سے خطاب کیا. سشیل مودی نے بتایا کہ اب گھر سے کھیت تک بجلی ہوگی ۔
عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بہار کے ڈپٹی وزیراعلی سشیل مودی نے کہا کہ بی جے پی کے امیدوار ودھا ساگر کیشری کا کوئی مجرمانہ کردار نہیں ہے اور نہ ہی یہ مافیا اور ڈان ہیں ۔ بہار میں ترقیاتی کام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی یہاں 18 گھنٹہ بجلی ہے اگلے سال 24 گھنٹے تک رہیگی میں. کورونا کیس میں، ٹرمپ اور برطانیہ کے وزیراعظم کی بات کی اور ماسک لگانے کی عوام سے اپیل کی. کہا مہاراشٹر میں 40 ہزار اور بہار میں 950 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔انہوں نے فی مہینہ 5 کلو گرام اناج پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ وزیراعظم نے 2.38 کروڑ خواتین کے اکاؤنٹ میں رقم بھیجا. مفت کنکشن 85 لاکھ خواتین کو دیا گیا تھا. قرنطینہ مرکز میں شادی وغیرہ جیس سہولت دی گئی. ہماری حکومت غریبوں کے لئے وقف ہے. ہر پنچایت گرام سبھا میں اسکول کھولے گئے ہیں.
نعرہ لگانے والوں کو نہیں کام کرنے والوں کو جتانا ہے انھوں نے جنگل راج والوں کو لوٹ کر نہیں آنے دینے کی اپیل لوگوں سے کی . اسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، بی جے پی کے قومی ترجمان شہنواز حسین نے کہا کہ مسلمان کے لئے ہندوستان سے اچھا کوئی ملک نہیں ہے، ہندوستانی ہندوؤں سے اچھا کوئی دوست نہیں اور مودی سے اچھا کوئی وزیراعظم نہیں انہوں نے لوگوں کو اس انتخاب میں اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے ووٹ دینے کی اپیل کی.
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے خاندان کی حفاظت کے لئے بی جے پی کے لئے ووٹ کریں۔وہیں ، ایم پی پردیپ سنگھ نے بھی این ڈی اے کی تعریف کی اور نتیش اور نریندر مودی حکومت کے ترقیاتی کاموں کی خوبیاں بیان کیں۔ اس موقع پر، فاربس گنج امیدوار ودھیا ساگر کیشری نرپت گنج امیدوار جئے پرکاش یادو۔جوکی ہاٹ سیٹ سے امیدوار رنجیت یادو کے علاوہ این ڈی اے اتحاد کے عہدداراں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں